امریکی صدر ٹرمپ کی وینیزویلا میں ممکنہ حملوں کی تصدیق
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
امریکا اور وینیزویلا کے تعلقات میں ایک نیا تناؤ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینیزویلا کے خلاف حالیہ فوجی کارروائی کی تصدیق کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹرتھ پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وینیزویلا اور اس کی قیادت کے خلاف ایک منظم آپریشن کیا گیا، جس کے دوران وینیزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائی امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے انجام پائی، اس آپریشن کی تفصیلات آج رات پریس کانفرنس میں پیش کی جائیں گی، جس کے بعد عالمی سطح پر ردعمل متوقع ہے۔
تاہم اس امریکی اقدام پر کولمبیا اور کیوبا سمیت کئی ممالک نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیوبا کے صدر نے اسے وینیزویلا پر مجرمانہ حملہ قرار دیتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے فوری ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی فورسز نے وینیزویلا کے دارالحکومت کاراکاس اور دیگر اہم علاقوں میں فضائی حملے کیے، جن میں ملک کی فوجی تنصیبات اور وزارت دفاع کو نشانہ بنایا گیا۔ دارالحکومت میں کم از کم سات شدید دھماکے سنے گئے، جبکہ شہریوں نے نچلی فضا میں امریکی ہیلی کاپٹر CH-47 چینوک کو پرواز کرتے دیکھا، جس سے جنگ کے خدشات میں اضافہ ہوا۔
یہ کارروائی عالمی سیاسی منظرنامے پر زبردست ہلچل مچا رہی ہے، اور ماہرین کے مطابق اس کے اثرات خطے کے امن و استحکام پر طویل المدتی اثرات ڈال سکتے ہیں۔ بین الاقوامی برادری کی جانب سے فوری ردعمل اور اقوام متحدہ کی مداخلت کے امکانات زیرِ غور ہیں، جبکہ وینیزویلا کی داخلی صورتحال غیر یقینی اور کشیدہ دکھائی دے رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وینیزویلا کے
پڑھیں:
پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
فوٹو: فائلپبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔
پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔