راولپنڈی: ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 3 January, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

راولپنڈی پولیس کے مطابق کار چھیننے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مشکوک گاڑیوں کو روکا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں چاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ ڈکیت گینگ کے زیر استعمال گاڑی بھی اسلام آباد سے گن پوائنٹ پر چھینی گئی تھی، ہلاک ڈاکو راولپنڈی، پشاور اسلام آباد میں قتل، ڈکیتی اور کار چھیننے کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور مطلوب تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اسی ڈکیت گینگ پر چند روز قبل صدر بیرونی کے علاقے میں ایک تاجر کے قتل کا الزام بھی تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کا وینزویلا پر حملہ، صدر اور اہلیہ کو گرفتار کرکے ملک سے باہر منتقل کر دیا: ٹرمپ امریکا کا وینزویلا پر حملہ، صدر اور اہلیہ کو گرفتار کرکے ملک سے باہر منتقل کر دیا: ٹرمپ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ وینزویلا کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے، امریکا نے میزائل حملہ کر دیا: حکومت پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان سرمایہ کاری کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق صدر آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے مقامی تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر خراجِ تحسین پاک فضائیہ کا مقامی طور پر تیار جدید ترین تیمور کروز میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ڈکیت گینگ

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا