راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 روز قبل قطر پلٹ شادی شدہ خاتون کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

زیر حراست شخص نے ساتھی کے ہمراہ فائرنگ کر کے خاتون کو قتل کیا تھا، سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، سئنیر افسران کے زیر نگرانی مقدمہ کی تفتیش عمل میں لائی جا رہی یے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،

مزید پڑھیں

راولپنڈی؛ غیرت کے نام پر قتل لڑکی پر شدید تشدد کا انکشاف، گردن کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں

راولپنڈی:غیرت کے نام پر قتل 17 سالہ لڑکی کی قبرکشائی کا حکم، واردات کی لرزہ خیز رپورٹ عدالت میں پیش

ترجمان راولپنڈی پولیس نے بتایا کہ راولپنڈی سی سی ڈی پیرودھائی کے علاقوں میں ہوٹلوں پر چھاپے، خفیہ اطلاع پر چھاپے تین ہوٹلوں پر مارے گئے۔

ذرائع نے کہا کہ متعدد افراد کو تحویل میں لے لیا گیا،ملزمان کو قحبہ خانے چلانے اور سہولت کاری کے الزامات پر تحویل میں لیا گیا، تحویل میںئے گئے افراد میں نجی ہوٹل کا منیجر بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق تحویل میں لئے گئے ملزمان میں ذیشان،سعید،عارف اور عالیہ شامل ہیں، تمام ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تحویل میں

پڑھیں:

کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد

کراچی:

شہر قائد میں فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ ، شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے راشد منہاس روڈ سہراب گوٹھ پل کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ 

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

ترجمان ایس یس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل عمران خان کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت شعیب ولد احسان کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے اپنا نام رضی الدین ولد سمیع الدین بتایا۔ 

گرفتار ملزمان سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔ 

ملزمان سے ملنے والی موٹرسائیکل 21 جولائی 2026 کو شاہراہ پاکستان سے شہری سے اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار