کراچی میں اکتوبر 2024 میں ایئرپورٹ سگنل کے قریب خودکش حملے میں دہشت گردوں کی فنڈنگ کے کیس میں جیل حکام نے ملزم سعید کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کردیا۔

ضمانت پر رہا شریک ملزم نجی بینک کے منیجر بلال کو بھی عدالت میں پیش کیا گیا، آج عدالت نے دونوں ملزمان پر فردِ جرم عائد کی تاہم ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے کیس کے گواہوں کو 10 جنوری کے لیے نوٹس جاری کردیا ہے۔

اس موقع پر پراسیکیوشن کی جانب سے کہا گیا کہ ملزمان پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی کی خریداری اور ایئر پورٹ بم دھماکا کیس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ عدالت نے کیس کے مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم بھی دے رکھا ہے جبکہ کیس میں کالعدم بی ایل اے سے تعلق رکھنے والے بشیر زیب اور گل رحمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار