data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)9 مئی ڈیجیٹل دہشتگردی کیس میں عادل راجا، صابر شاکر، معید پیرزادہ، وجاہت سعید اور حیدر مہدی کو عمر قید کی سزا۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات میں یوٹیوبر عادل راجا، صحافی وجاہت سعید خان، صابر شاکر اور شاہین صہبائی، اینکر پرسن حیدر رضا مہدی، تجزیہ کار معید پیرزادہ اور سابق فوجی افسر اکبر حسین کو 2,2  بارعمر قید کی سزائیں سنا دیں۔یہ فسادات 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد پھوٹ پڑے تھے، جن کے دوران سرکاری اور فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔استغاثہ کے مطابق سزا پانے والے افراد پر 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں ریاستی اداروں کے خلاف ڈیجیٹل دہشت گردی کے الزامات تھے۔یہ محفوظ فیصلے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے ملزمان کے خلاف انکی عدم موجودگی میں مقدمات کی سماعت مکمل ہونے کے بعد سنائے۔عدالتی احکامات کے مطابق عادل راجا، وجاہت سعید خان، شاہین  صہبائی اور حیدر رضا مہدی کے خلاف ریاست کی مدعیت میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مقدمات درج کیے گئے تھے، جبکہ صابر شاکر، اکبر حسین اور معید پیرزادہ کے خلاف وفاقی دارالحکومت کے تھانہ آبپارہ میں مقدمات قائم کیے گئے تھے۔عدالت نے ملزمان کو پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے یا چھیڑنے کی کوشش اور مجرمانہ سازش کے دو الزامات میں سخت عمر قید کی سزا سنائی۔اس کے علاوہ ہر الزام پر پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں سزا میں مزید 6 ماہ کی توسیع کی جائے گی۔عدالت نے ملزمان کو دیگر دفعات میں بھی مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزائیں سنائیں۔ ملزمان کو مجموعی طور پر 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔دوران سماعت پراسیکوشن کی جانب سے مجموعی طور پر 24 گواہان کو عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے پراسیکوشن کی استدعا پر ملزمان کی غیر موجودگی میں ٹرائل مکمل کیا۔ پراسیکوشن کی جانب سے راجا نوید حسین کیانی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے دوران عدالت میں ملزمان کی جانب سے گلفام اشرف گورائیہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ واضح رہے کہ گلفام گورائیہ ایڈووکیٹ کو عدالت کی جانب سے ملزمان کا وکیل مقرر کیا گیا تھا۔ انسداددہشت گردی قوانین کے مطابق ملزمان کی عدم موجودگی میں ٹرائل کیا جاسکتا ہے۔عدالتی احکامات میں مزید کہا گیا کہ ضابط فوجداری کی دفعہ 382بی کے تحت ملزمان کو حراست میں گزارے گئے عرصے کا فائدہ دیا جائے گا اور ان کے خلاف سنائی گئی تمام سزائیں بیک وقت نافذ ہوں گی۔ہر حکم نامے میں یہ بھی درج ہے کہ مجرم کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اسے 7 دن کے اندر اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔عدالت نے متعلقہ تھانوں کے اسٹیشن ہاؤس افسران کو یہ اختیار اور ہدایت بھی دی کہ ملزمان کی دستیابی پر انہیں گرفتار کیا جائے اور سزا پر عمل درآمد کے لیے جیل منتقل کیا جائے۔

مانیٹرنگ ڈیسک.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: معید پیرزادہ اسلام ا باد قید کی سزا کی جانب سے ملزمان کو عدالت میں ملزمان کی صابر شاکر عدالت نے کے خلاف

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار