Nawaiwaqt:
2026-07-24@00:52:31 GMT

ہونڈا سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آ گئی

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

ہونڈا سی جی 125 کی نئی قیمت سامنے آ گئی

 ہونڈا CG 125 کا 2026 ماڈل پاکستان میں 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہے۔ 2025 اور 2026 کے ماڈلز میں کوئی بڑی مکینیکل تبدیلی نہیں کی گئی، البتہ گرافکس اور ظاہری شکل میں معمولی بہتری کی گئی ہے۔ مزید دریافت کریں لاہور ہونڈا CG 125 اپنے مضبوط انجن، قابلِ اعتماد کارکردگی اور پائیداری کی وجہ سے پاکستانی سڑکوں پر مقبول ہے۔ ہونڈا CG 125 (2026) کی خصوصیات: یورو II، 4-اسٹروک OHV ایئر کولڈ انجن بور اینڈ اسٹروک: 56.

5 x 49.5 ملی میٹر 9.2 لیٹر فیول ٹینک اور 2 لیٹر ریزرو کپیسٹی 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش گیئر باکس ڈائمینشنز: 1912 x 735 x 1026 ملی میٹر گراؤنڈ کلیئرنس: 132 ملی میٹر 764 ملی میٹر سیٹ ہائٹ 1204 ملی میٹر وہیل بیس سسپنشن اور ٹائر: فرنٹ: ٹیلی اسکوپک فورک (103 ملی میٹر ٹریول) پچھلا: سوئنگ آرم سسپنشن (68 ملی میٹر ٹریول) فرنٹ ٹائر: 2.50 – 18 ریئر ٹائر: 3.00 – 17 ڈرائی ویٹ: 100 کلوگرام ہونڈا CG 125 کک اسٹارٹ موٹر سائیکل ہے جس میں رولر چین استعمال کی گئی ہے۔ ڈیزائن میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی، البتہ سیٹ اور انڈیکیٹرز کی پوزیشن میں معمولی بہتری کی گئی ہے۔ مستحکم فریم اور وسیع وہیل بیس کے ساتھ، CG 125 بہترین رائیڈ اور ہینڈلنگ فراہم کرتی ہے۔ اس کے اسپیئر پارٹس پاکستان بھر میں آسانی سے دستیاب ہیں اور مینٹیننس کم خرچ اور آسان ہے۔ ہونڈا 45 کلومیٹر فی لیٹر تک کا فیول ایوریج دیتی ہے، جو اسے روزمرہ استعمال اور طویل سفر کے لیے بہترین بناتا ہے۔ مجموعی طور پر، ہونڈا CG 125 اب بھی اپنی قیمت اور کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے مقبول اور قابلِ اعتماد موٹر سائیکل ہے۔  

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2026-27 کے مردوں کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے، جس کا آغاز 11 اگست 2026 سے ہوگا۔ نئے سیزن میں قومی ٹیم کی 2027 کے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاریوں کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے، جس کے لیے آغاز میں ہی دو ایک روزہ ٹورنامنٹس رکھے گئے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 11 اگست 2026 سے 15 جون 2027 تک جاری رہے گا، جس میں ایک روزہ، 4 روزہ، ٹی20، انڈر 19، انڈر 17 اور انڈر 15 مقابلوں سمیت مختلف سطحوں کے ٹورنامنٹس شامل ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور انگلینڈ کے مابین 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا شیڈول جاری

سیزن کا آغاز ملتان میں چار ٹیموں کے نیشنل چیمپئنز کپ سے ہوگا جو 11 سے 18 اگست تک کھیلا جائے گا، جس کے بعد کراچی میں 21 اگست سے 8 ستمبر تک آٹھ ٹیموں پر مشتمل صدر کپ گریڈ ون ایک روزہ ٹورنامنٹ ہوگا۔

پی سی بی نے بتایا کہ قائداعظم ٹرافی کو 2026-27 میں دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی گولڈ میں آٹھ ٹیمیں شامل ہوں گی، جبکہ سلور میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ دونوں ٹورنامنٹس نومبر سے دسمبر تک جاری رہیں گے۔

PCB unveils Men's Domestic Cricket Calendar for season 2026-27 with ICC Cricket World Cup preparation in sharp focus

Details here ➡️ https://t.co/NodmLStn8E pic.twitter.com/70Xj9Hge15

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) July 23, 2026

اس سیزن میں علاقائی کرکٹ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے سیالکوٹ اور پشاور ریجنز کی ایک ایک اضافی ٹیم شامل کی گئی ہے، جس کے بعد قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں علاقائی ٹیموں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 20 ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈومیسٹک کرکٹ سینٹرل کنٹریکٹ کے لیے لازمی قرار، سلیکشن کے لیے نئی پالیسیاں، محسن نقوی کے اہم اعلانات

پی سی بی کے مطابق پہلی بار انڈر 19 کھلاڑیوں کے لیے تین روزہ سرخ گیند کی چیمپئن شپ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں تمام 16 ریجنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ اس کے علاوہ انڈر 19 ایک روزہ کپ، انڈر 15 ایک روزہ کپ اور انڈر 17 دو روزہ کپ بھی شیڈول کا حصہ ہوں گے۔

پی سی بی نے اسکول ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کو بھی وسعت دینے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت اسکولوں کی تعداد 450 سے بڑھا کر 1200 اور اضلاع کی تعداد 39 سے بڑھا کر 100 کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہار کا آغاز 15 اگست سے ہوگا، کیلنڈر جاری

پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز اسامہ شارون نے کہا کہ نئے سیزن میں تمام 16 ریجنز کو فرسٹ کلاس کرکٹ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے اور قومی ٹیم کی 2027 عالمی کپ کی تیاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈومیسٹک مقابلوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پی سی بی ٹی20 انٹرنیشنل ڈومیسٹک کرکٹ ورلڈ کپ ون ڈے انٹرنیشن

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف