کراچی میں بگڑتی ہوئی صورتحال کے باعث متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ’کراچی بچاؤ مہم‘ شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے بہادرآباد میں واقع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے شہر کے سنگین مسائل پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نسخہ بتادیا

پریس کانفرنس میں فاروق ستار، حیدر عباس رضوی، سید امین الحق سمیت دیگر قائدین موجود تھے، جہاں کراچی کی موجودہ حالت، قومی معیشت میں اس کے کردار اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مؤقف پیش کیا گیا۔

فاروق ستار نے کہاکہ کراچی کو اس کا جائز مقام واپس دلانا ناگزیر ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق شہر کراچی ملک کو 65 فیصد قومی اور 95 فیصد صوبائی ریونیو فراہم کرتا ہے جبکہ پاکستان کی نصف سے زیادہ برآمدات کا دارومدار بھی اسی شہر پر ہے، اس کے باوجود یہاں کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔

انہوں نے باضابطہ طور پر ’کراچی بچاؤ مہم‘ کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ شہر کا انفرااسٹرکچر شدید زبوں حالی کا شکار ہے۔ نکاسی آب کا ناقص نظام، پینے کے صاف پانی کی کمی اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں کراچی کے سنگین مسائل بن چکی ہیں، جن پر فوری اور سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

فاروق ستار نے مزید کہاکہ سال 2025 میں ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلہ عبور کیا گیا، اور 6 مئی سے 10 مئی 2025 تک کا عرصہ ملکی تاریخ میں فتوحات کے حوالے سے ایک نمایاں مقام رکھتا ہے۔ اس دوران عوام نے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ متحد ہو کر بھرپور کردار ادا کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سال 2026 میں ملک کو ایک نئے چیلنج یعنی ’معرکہ معیشت‘ کا سامنا ہوگا، جس کا مقصد پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط، آزاد اور خود کفیل بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں دہائیوں بعد ڈبل ڈیکر بس کا افتتاح، سفر کا کرایہ کتنا ہوگا؟

فاروق ستار نے زور دیا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ ہم قدم ہے، اور ملک کی سلامتی کا براہِ راست تعلق کراچی کے استحکام سے ہے۔ کراچی کی ترقی ہی دراصل پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کراچی بچاؤ مہم وی نیوز.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار کراچی بچاؤ مہم وی نیوز کراچی بچاؤ مہم ایم کیو ایم فاروق ستار

پڑھیں:

مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیےفاسٹ ٹریک عدالتیںقائم کی جائیں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم مودی نے کہا کہ نوجوانوں کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے اور امتحانی نظام میں بدعنوانی یا پرچے لیک کرنے جیسے جرائم میں ملوث عناصر کو سخت اور فوری سزا دی جائے گی۔

یہ امتحانی پرچوں کے لیک ہونے کے معاملے پر وزیراعظم مودی کا پہلا عوامی بیان ہے۔ تاہم ان کے ردعمل کے بعد بھی ملک بھر میں جاری طلبہ احتجاج میں کمی نہیں آئی۔ متعدد طلبہ اور سماجی حلقوں نے سوال اٹھایا کہ حکومت نے اس حساس معاملے پر ردعمل دینے میں اتنی تاخیر کیوں کی۔

دوسری جانب لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے وزیراعظم کے بیان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے حکومت پر تعلیمی نظام کو کمزور کرنے کا الزام عائد کیا۔

راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کو سب سے زیادہ نقصان موجودہ حکومت نے پہنچایا ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے نہ صرف تعلیمی نظام کو تباہ ہونے دیا بلکہ ذمہ دار افراد کو بھی تحفظ فراہم کیا۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبہ کے تین بنیادی مطالبات ہیں، جن میں وزیر تعلیم دھرمندر پردھان کو عہدے سے ہٹانا، طلبہ سے باضابطہ معافی مانگنا اور احتجاج کے دوران طلبہ پر مبینہ تشدد میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں تعلیمی اصلاحات اور امتحانی نظام میں شفافیت کے مطالبات کے حوالے سے احتجاجی تحریک جاری ہے۔ حالیہ دنوں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد یہ معاملہ مزید شدت اختیار کر گیا ہے، جبکہ امتحانی پرچے لیک ہونے کے واقعات نے بھارت کے تعلیمی نظام پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان