امریکی حملے میں صدر مادورو کی گرفتاری؛ وینزویلا کی نائب صدر کا بیان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
وینزویلا کی نائب صدر دَلسی رودریگیز نے ملک میں امریکی حملے اور صدر نکولس مادورو کی مبینہ گرفتاری کے بعد اپنے پہلے عوامی بیان میں قوم سے خطاب کیا۔
سرکاری ٹیلی ویژن پر جاری کیے گئے اس خطاب میں رودریگیز نے کہا کہ حکومت کو اب تک صدر مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلورس کے بارے میں کوئی تصدیق شدہ معلومات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔ نائب صدر نے بتایا کہ حکومت ان کے ٹھکانہ اور حالت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
رودریگیز نے امریکی حملے کو “شدید سامراجی جارحیت” قرار دیتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کے زندہ ہونے کا واضح ثبوت پیش کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حملے کے دوران ملک میں کئی سرکاری اہلکار، فوجی اور عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ رودریگیز نے قوم سے اتحاد اور یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال ملک کے لیے انتہائی سنگین ہے۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے پہلے تصدیق کی تھی کہ امریکا نے وینزویلا میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے صدر مادورو کو گرفتار کیا اور بیرون ملک منتقل کر دیا ہے۔ تاہم امریکی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ مادورو کو کہاں لے جایا گیا، البتہ بعض امریکی سینیٹرز کا کہنا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کے لیے امریکا لائے گئے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: رودریگیز نے
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔