سوئٹزرلینڈ میں نیو ایئر نائٹ بار میں تباہ کن آتشزدگی کی وجہ ابتدائی رپورٹ میں سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
سوئٹزرلینڈ کے مشہور اسکی ریزورٹ کرانس مونٹانا میں نیو ایئر کی تقریبات کے دوران ایک بار میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں کم از کم 40 افراد ہلاک جبکہ 119 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
آگ لی کانسٹیلیشن نامی بار میں اس وقت بھڑکی جب نوجوانوں کی بڑی تعداد نئے سال کا جشن منا رہی تھی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ممکنہ طور پر پارٹی کے دوران استعمال ہونے والی فاؤنٹین کینڈلز یا بنگال لائٹس کے باعث لگی، جو شیمپین کی بوتلوں کے ساتھ باندھ کر چھت کے قریب لے جائی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: سوئٹزرلینڈ کے کرانس مونٹانا میں نیو ایئر نائٹ پر دھماکا، 40 افراد ہلاک، متعدد زخمی
مقامی پراسیکیوٹر بیٹریس پیلود کے مطابق آگ انتہائی تیزی سے پھیلی، جس نے چند لمحوں میں پورے بار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ جھلسنے والی لاشوں کی شناخت ایک نہایت حساس اور وقت طلب عمل ہے، جس میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔
اب تک 113 زخمیوں کی شناخت ہوچکی ہے، جن میں 71 سوئس، 14 فرانسیسی اور 11 اطالوی شہری شامل ہیں، جبکہ دیگر کا تعلق مختلف یورپی ممالک سے ہے۔
یہ بھی پڑھیے: انڈونیشیا: نرسنگ ہوم میں آتشزدگی، 16 افراد ہلاک
ویلے علاقے کے سربراہ میتھیاس رینارڈ کے مطابق کئی زخمی تاحال زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ تقریباً 50 افراد کو جرمنی، فرانس اور دیگر یورپی ممالک کے اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔
تحقیقات میں یہ بھی جانچا جا رہا ہے کہ آیا چھت میں استعمال ہونے والا انسولیشن فوم آگ کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ بنا۔ حکام نے کہا ہے کہ اگر غفلت ثابت ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آتشزدگی آگ دھماکا سوئٹزرلینڈ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آتشزدگی دھماکا سوئٹزرلینڈ
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔