پاکستانی بیٹر امام الحق بیٹی کے باپ بن گئے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے مداحوں کے ساتھ خوشخبری شیئر کی ہے کہ وہ باپ بن گئے ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ننھی بیٹی کی ایک جھلک دکھاتے ہوئے مداحوں کو گھر میں نئی مہمان کی آمد سے آگاہ کیا۔
امام الحق نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کا نام انارا حق رکھا ہے۔ بیٹے اور بیٹی کے نام کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا، “بہت خوشی کے ساتھ بتانا چاہتا ہوں کہ اللّٰہ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے، جس کا نام انارا حق رکھا گیا ہے۔ انارا کے نام کا مطلب ’روشنی کی کرن‘ ہے اور واقعی وہ ہماری زندگیوں کی روشنی ہے۔”
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دعاؤں میں بیٹی اور فیملی کو یاد رکھیں۔
خیال رہے کہ امام الحق نے 25 نومبر 2023 کو اپنی قریبی دوست انمول محمود کے ساتھ شادی کی تھی۔ شادی کی تقریبات 21 نومبر 2023 کو ناروے میں مہندی کی تقریب سے شروع ہوئی، جبکہ لاہور میں قوالی نائٹ کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں سابق کپتان بابر اعظم، سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔
امام الحق نے شادی کے دو سال مکمل ہونے پر 25 نومبر 2025 کو اپنی اہلیہ کے ساتھ خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں، جنہیں مداحوں نے بہت پسند کیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: امام الحق نے انہوں نے کے ساتھ
پڑھیں:
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔
پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔