گلگت بلتستان کے ضلع استور کے علاقے برزل پاس میں سڑک سے برف ہٹانے کے دوران ایک برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں پاک فوج کے کیپٹن اسمد اور محکمہ تعمیرات عامہ کے مشین آپریٹر سمیت تین اہلکار شہید ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب برزل پاس پر سڑک کی بحالی اور فوجی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے بھاری مشینری کے ساتھ برف ہٹانے کا آپریشن جاری تھا، جس کی قیادت کیپٹن اسمد کر رہے تھے۔
3 جنوری کی تقریباً رات دو بجے، جب آپریشن جاری تھا، اچانک برفانی تودہ گر گئی، جس کے نتیجے میں کیپٹن اسمد، دو سپاہی رضوان اور محکمہ تعمیرات عامہ کے مشین آپریٹر عیسیٰ برف میں دب گئے۔
شدید اور مسلسل کوششوں کے بعد ان چاروں کو برف سے نکالا گیا، تاہم کیپٹن اسمد، سپاہی رضوان اور مشین آپریٹر عیسیٰ جانبر نہ ہو سکے اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ شہداء انتہائی خراب موسمی حالات میں ایک مشکل اور اہم آپریشن کی قیادت کر رہے تھے تاکہ فوج کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ ان کی قربانی پاکستان کی مسلح افواج کی فرض شناسی اور مادر وطن کے دفاع کے جذبے کی روشن مثال ہے۔
یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ ہمارے فوجی ہر حال میں قوم کی خدمت اور حفاظت کے لیے اپنی جانوں کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کیپٹن اسمد

پڑھیں:

وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک

استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان الیکشن کی تاریخ کے آخری ہفتے میں انتخابی مہم زروں پر پہنچ گئی ہے، وفاقی جماعتوں کے تقریباً تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں اور اپنے اپنے امیدواروں کی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ سے خطاب کیا۔ پیپلزپارٹی کے دیگر قائدین قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن، چوہدری منظور پہلے ہی گلگت بلتستان میں ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ ادھر وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام، خواجہ سعد رفیق بھی جی بی میں موجود ہیں۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی قائدین بھی متحرک ہیں۔ نون لیگ کے قائد میاں نواز شریف بھی گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کیلئے پولنگ 7 جون کو ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف این او سی لے کر گلگت بلتستان گئے، راناثنا
  • پی ٹی آئی کے علاوہ سب کو انتخابی مہم کی اجازت ہے، شفیع جان
  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • نواز شریف گلگت بلتستان روانہ، انتخابی مہم میں حصہ لیں گے
  • صدرمسلم لیگ (ن) نواز شریف کل گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • پی ٹی آئی کے اہم رہنما گلگت بلتستان سے نکال دیے گئے
  • گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف