Islam Times:
2026-06-02@20:41:40 GMT
ڈیرہ بگٹی، 13 رجب کی مناسب سے محفل جشن کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
محفل جشن میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد، قبائلی عمائدین و اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر منقبت خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں امام بارگاہ ابوالفضل العباس میں 13 رجب المرجب کو ولادت امیر المومنین امام علی علیہ السلام کی مناسب سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد، قبائلی عمائدین و اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر منقبت خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی۔ جبکہ ولادت مولا علی علیہ السلام کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء نے مولا علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر محفل کے اہتمام کو اتحاد اور بھائی چارے کی علامت قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔