لیہ، سید کاشف طاہر نقوی ایڈووکیٹ مجلس وحدت مسلمین تحصیل لیہ کے صدر منتخب، مولانا ساجد اسدی نے حلف لیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
اجلاس میں صوبائی رہنما سردار صفدر حسین خان، سابق ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، عمران خان، سمیت یونٹس صدور اور اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں تنظیمی کاروائی کے بعد تحصیل صدر کا خفیہ رائے شماری سے انتخاب کیا گیا، جس میں سید کاشف طاہر نقوی ایڈووکیٹ کو تحصیل لیہ سٹی کا صدر منتخب کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین تحصیل لیہ سٹی کا اجلاس ممبر ورکنگ کمیٹی جنوبی پنجاب مولانا ساجد رضا اسدی کی زیرصدارت منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی رہنما سردار صفدر حسین خان، سابق ضلعی صدر ساجد حسین گشکوری، عمران خان، سمیت یونٹس صدور اور اراکین نے شرکت کی، اجلاس میں تنظیمی کاروائی کے بعد تحصیل صدر کا خفیہ رائے شماری سے انتخاب کیا گیا، جس میں سید کاشف طاہر نقوی ایڈووکیٹ کو تحصیل لیہ سٹی کا صدر منتخب کیا گیا، نومنتخب صدر سے مولانا ساجد رضا اسدی نے حلف لیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اجلاس میں تحصیل لیہ کیا گیا
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔