بھارت میں آلودہ پانی پینے سے متعدد افراد ہلاک‘ سیکڑوں اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نئی دہلی:بھارت کے نامور شہر اندور میںحکومتی نااہلی کے باعث سیکڑوں افراد نے آلودہ پانی پی لیا‘جس میں 9 افراد کے ہلاک جبکہ 200 سے زائد شہری مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق آلودہ پانی کے استعمال سے شہر میں ڈائریا کی بیماری تیزی سے پھیل گئی۔ اعلیٰ حکام نے صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر شہر کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہر کے تمام چھوٹے بڑے اسپتالوں میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے جگہ کم پڑ گئی، جس کے نتیجے میں متعدد متاثرہ افراد کو گھروں پر ہی علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہےں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
کراچی کے علاقے کیماڑی سے 7 سالہ بچی کو اغوا اور زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔
ایس ایس پی کیماڑی سنگھار ملک نے بتایا کہ جیکسن پولیس دعا کے اغوا، زیادتی کے بعد قتل کیس کی تفتیش میں مصروف تھی کہ تھانے کی حدود میں آنے والے ایک علاقے میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں ملزم ہلاک ہوگیا۔
انہوں نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور شواہد کی بنیاد پر مشتبہ شخص کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے اسٹریٹ مبارک مسجد کے قریب پہنچی تو ملزم نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔
مزید پڑھیںکیماڑی میں جھاڑیوں سے کمسن بچی کی لاش برآمد، مشکوک شخص کی ویڈیو سامنے آگئی
2 سالہ بچے آذان کے اغوا میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم والد کا دوست نکلا
ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق جوابی فائرنگ میں ملزم مارا گیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد تحویل میں لے کر قانونی و فرانزک کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
سنگھار ملک کے مطابق ہلاک شخص کے کوائف اور بچی کے اغواء و قتل کیس سے ممکنہ تعلق کی جانچ جاری ہے جبکہ پولیس سرجن نے معصوم بچی دعا کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی ہے۔