آسان کاروبار فنانس اسکیم؛ قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
ویب ڈیسک: پنجاب میں آسان کاروبار فنانس اسکیم کے تحت قرض حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت، آسان کاروبار فنانس اسکیم کی پراجیکٹ سٹئرنگ کمیٹی کا تیسرا اجلاس پیسک ہاؤس میں منعقد ہوا، جس میں اسکیم کے دوسرے مرحلے کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اس کی رفتار مزید تیز کرنے کے لیے اقدامات کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ کاروباری افراد اور ایوان ہائے صنعت و تجارت کو اسکیم کے بارے میں بھرپور آگاہی دی جائے گی۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ دوسرے مرحلے میں 22 ارب روپے کے قرضے منظور ہو چکے ہیں، جبکہ 16 ارب روپے کے بلاسود قرضے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، الرٹ جاری
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں سے اس اسکیم نے چھ ماہ میں 70 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کیے ہیں، جس سے پنجاب میں 108,371 کاروبار کو فروغ ملا۔ اسکیم کے دوسرے مرحلے میں 3 سے 5 کروڑ روپے تک بلاسود قرضے دیے جا رہے ہیں، جن سے ایس ایم ایز، چھوٹے تاجر، گھریلو صنعتیں، وینڈرز اور ایکسپورٹرز مستفید ہو رہے ہیں۔
چوہدری شافع حسین نے کہا کہ تاجروں نے اسکیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور اس کی افادیت کو عام کرنے کے لیے آگاہی مہم چلائی جائے گی۔
پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کیا: پاکستانی سفیر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
علامتی فوٹوحکومت نے مسلسل تیسرے روز پیٹرول جبکہ چوتھے روز ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں اضافہ کردیا ہے۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
اس میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں 24 جولائی کے لیے ہوں گی۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ خطے کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔
اوگرا وزیراعظم یا حکومت کی منظوری کے بغیر قیمتوں کا اعلان کرے گا، جبکہ ہفتہ اور اتوار کو گزشتہ اعلان کردہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔
یومیہ اعلان کے تحت اب تک کی تبدیلیعلم میں رہے کہ 21 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 35 پیسے کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
22 جولائی کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔
اسی طرح 23 جولائی کےلیے حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔