کیا آپ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟ 2026 کا پہلا ’’بنام سرکار‘‘ پروگرام
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
سٹی42: سٹی 42 پرسال 2026 میں ’’ بنام سرکار‘‘کاپہلاپروگرام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر کیا گیا ۔
’’بنام سرکار‘‘کے اینکر زوہیب سلیم بٹ نےعوامی سروے کے دوران سوال پوچھا کہ کیا آپ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں؟تواس کے جواب میں عوام نے ملا جُلا ردعمل دیا ۔
پروگرا م کی ایڈیٹنگ کے دوران صرف دو سےتین کٹ لگائے گئے باقی سارا پروگرام جیسا ریکارڈ کیا گیا تھا ویسا ہی تیار کرکے آن آئیر کیا گیا ۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند، الرٹ جاری
’’بنام سرکار‘‘عوامی سروے میں 50 فیصد عوام مریم نواز کی کاکردگی سے مطمئن دکھائی دی جبکہ ان کی کارکردگی سے مطمئن نہ ہونے والے صرف 42 فیصد لوگ تھے ، پروگرام میں کچھ ایسے بھی لوگ سامنے آئے جنہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتہ۔
ریکارڈنگ کے دوران ایک شہری نے مریم نواز کو بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی خوش قسمتی قرار دیا ، سرگودھا سے تعلق رکھنے والےایک شہری نے مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہوتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ مریم نواز صرف لاہور میں کام کرواتی ہیں، وہ سرگودھا شہر میں بھی بہت کام کروا رہی ہیں، سردگوھا اب پہلے جیسا نہیں رہا اب وہاں بھی بہت ترقی ہوگئی ہے ۔
پاکستان نے ہمیشہ عالمی امن و استحکام میں اپنا کردار ادا کیا: پاکستانی سفیر
ایک اور شہری نے بتایا کہ وہ آزاد پارٹی کے اُمیدوار کو سپورٹ کرتا تھا مگر مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے بہت کام کر رہی ہے اس لیےان کی کارکردگی نے اُسے مجبور کر دیا اوراس نے آزاد اُمید وار کو چھوڑ کر مریم نواز کی حمایت کا ووٹ دیا ۔
پروگرام کے دوران جہاں مریم نواز کی تعریف ہوئی تووہی پر کچھ لوگوں نےوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شدید مخالفت بھی کی اور کہا وہ کچھ نہیں کر رہیں بلکہ اُلٹا آپریشن کرکے کاروبار بند کروا دیئے ہیں اورہم بے روزگار ہوگئے ہیں ۔
پروگرام کے آخر میں’’بنام سرکار‘‘کے اینکرزوہیب سلیم بٹ نے عوامی سروے کا رزلٹ بتایا اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
اسحاق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ ، مسائل کے حل کیلئے مذاکرات پر زور
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42 مریم نواز کی کارکردگی کی کارکردگی سے مطمئن پنجاب مریم نواز کی بنام سرکار کے دوران
پڑھیں:
پاکستان میں سریے کی قیمت آج 23 جولائی 2026، تازہ ریٹس جاری
اسلام آباد: پاکستان میں سریے کی قیمت جمعرات 23 جولائی 2026 کو مجموعی طور پر مستحکم رہی، تاہم مختلف برانڈز اور گریڈز کے لحاظ سے معمولی فرق دیکھا گیا۔ تعمیراتی شعبے سے وابستہ افراد کے لیے جاری کردہ تازہ مارکیٹ اپ ڈیٹ کے مطابق ملک بھر میں سریے کی قیمت 258 روپے سے 265 روپے فی کلوگرام کے درمیان برقرار ہے۔
تعمیراتی ماہرین کے مطابق رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سب سے زیادہ گریڈ 40 اور گریڈ 60 سریا استعمال کیا جاتا ہے، کیونکہ یہ مضبوطی اور معیار کے لحاظ سے موزوں تصور کیے جاتے ہیں۔
پاکستان میں سریے کے تازہ ریٹس
سریے کا گریڈ قیمت (روپے فی کلوگرام)
گریڈ 40 260 روپے
گریڈ 60 265 روپے
مارکیٹ ریٹ 258 سے 265 روپے
ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سریے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کئی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، جن میں خام مال کی قیمت، بجلی اور گیس کے نرخ، ٹرانسپورٹ کے اخراجات اور تعمیراتی شعبے کی مجموعی طلب شامل ہیں۔
انہوں نے خریداروں اور بلڈرز کو مشورہ دیا ہے کہ بڑی مقدار میں سریا خریدنے سے قبل مقامی ڈیلرز سے تازہ نرخ ضرور معلوم کریں، کیونکہ مختلف شہروں، برانڈز اور مینوفیکچررز کے لحاظ سے قیمتوں میں معمولی فرق ہو سکتا ہے۔
تعمیراتی صنعت سے وابستہ ماہرین کے مطابق اگر خام مال یا توانائی کی قیمتوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے تو آئندہ دنوں میں پاکستان میں سریے کی قیمت بھی متاثر ہو سکتی ہے، اس لیے مارکیٹ کی صورتحال پر نظر رکھنا ضروری ہے۔