چین میں واش روم کے ایسے دروازے نصب کیے گئے ہیں جو سگریٹ کے دھویں سے شفاف ہو جاتے ہیں۔

شینژین نامی شہر کے ضلع لوہوں میں موجود شوئیبی انٹرنیشنل سینٹر میں مردوں کے ریسٹ روم ہدایت لکھی گئی ہے کہ واش روم میں سگریٹ نوشی گلاس کو شفاف کر دیتی ہے۔

واش روم میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کی متعدد ناکام کوششوں کے بعد چینی شاپنگ سینٹر نے واش روم میں ایسے دروازے نصب کر دیے جو دھویں سے شفاف ہو جاتے ہیں یعنی ان کے پار دیکھا جا سکتا ہے۔

شاپنگ سینٹر کے ایک ترجمان نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے ماضی میں واش روم میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے پکڑے جانے والوں پر جرمانے عائد کیے یہاں تک کہ کچھ پر وقتی پابندی بھی لگائی۔

ایک واش روم میں یہ انتباہ بھی لکھا ہوا پایا گیا کہ سگریٹ نوشی کی طلب کو اس وقت تک روکیں جب تک انٹرنیٹ پر مشہور نہ ہونا چاہیں۔ یہ آئیڈیا ممکنہ خلاف ورزی کرنے والوں کو ڈرانے کے لیے ہے کہ اگر انہوں نے ایسا کیا تو ان کو انتہائی نامناسب حالت عکس بند کیا جا سکتا ہے اور وہ فوٹیج آن لائن شیئر کی جا سکتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: واش روم میں سگریٹ سگریٹ نوشی

پڑھیں:

ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنر خیبرپی کے فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان سے ضم قبائلی اضلاع کیلئے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحالی کی درخواست کردی۔ وزیراعظم کو بھیجے گئے خط میں گورنر نے مطالبہ کیا کہ ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ میں توسیع کرتے ہوئے انضمام کے وقت قبائلی عوام سے کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ ضم قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ وفاقی ٹیکسوں کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف فراہم نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی حکومت پہلے ہی ضم شدہ اضلاع اور پاٹا پر عائد تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکس برقرار رہنے سے عوام کو مکمل ریلیف نہیں مل رہا۔ دریں اثناء گورنر فیصل کریم کنڈی سے پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) پشاور کے ڈائریکٹر جنرل انجینئر سہیل امیر مروت نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ادارے کی تحقیق و ترقی (ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ)، جاری پی ایس ڈی پی منصوبوں، ادارے کی تحقیقی صلاحیتوں اور استعداد سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ مضامین

  • ضم اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کریں: گورنر خیبر پی کے کا وزیراعظم کو خط
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • 24 جولائی کیلئے بھی ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم