Jasarat News:
2026-07-24@01:15:53 GMT

نواب شاہ پولیس نے 2025میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نوابشاہ (نمائندہ جسارت) ضلع شہید بینظیر آباد پولیس نے سال 2025 کے دوران جرائم کے مکمل خاتمے، امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مثالی اقدامات کرتے ہوئے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی شہید بینظیر آباد جناب شبیر احمد سیٹھار کی قیادت میں ضلع پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس میں جرائم کے خلاف بھرپور اور نتیجہ خیز کارروائیوں کی تفصیلات پیش کی گئی ہیں۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سال 2025 کے دوران ضلع بھر میں قتل کے 59 مقدمات درج کیے گئے جن میں 183 ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا گیا۔ پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے سخت اور فوری کارروائیاں کیں جس سے جرائم پیشہ عناصر میں خوف کی فضا قائم ہوئی۔رپورٹ کے مطابق سال بھر میں پولیس کے 100 مقابلے ہوئے جن کے نتیجے میں 6 انتہائی خطرناک جرائم پیشہ افراد ہلاک جبکہ 71 کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ اس دوران ضلع بھر میں 33 خطرناک جرائم پیشہ گینگز کو توڑ کر ان کے نیٹ ورک کا مکمل خاتمہ کیا گیا جس سے منظم جرائم کی کمر توڑ دی گئی۔اشتہاری اور روپوش ملزمان کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن جاری رکھا گیا۔ پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 1568 اشتہاری اور روپوش ملزمان کو گرفتار کیا جو طویل عرصے سے قانون کی گرفت سے باہر تھے۔غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 210 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 209 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پولیس نے کے خلاف

پڑھیں:

کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار

ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کیلئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی تحقیقات ادارے ایف آئی ای نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لئے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔ بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار