data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی مؤثر قیادت‘ جامع حکمتِ عملی اور مربوط اقدامات کے نتیجے میں سال 2025ء کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں انجام دیں جس کے باعث علاقے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے سال 2025ء کے دوران اسٹریٹ کرائم‘ منشیات فروشی‘ غیر قانونی اسلحہ‘ موٹر سائیکل لفٹنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کیں۔ ان کارروائیوں کے دوران متعدد خطرناک اور عادی مجرموں کو گرفتار کیا گیا جبکہ بڑی مقدار میں منشیات‘ غیر قانونی اسلحہ اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی نے اس موقع پر اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع اور تیز کیا جائے گا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو بہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کے تعاون سے ہی جرائم کے مکمل خاتمے کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈسٹرکٹ ساو تھ

پڑھیں:

بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی

گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ نشین عرب ملک بحرین پر قابض ال خلیفہ حکام اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور متعدد شہریوں کی گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی بحرین میں شیعہ شہریوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی طرف سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تحت، انہیں تفتیش کے لیے طلب کرنے کے بعد متعدد شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کے نام حسب ذیل ہیں: - ناصر الکشری (اهل بیت علیہم السلام کے ذاکر) - حاج عبدالجبّار میرزا - حاج حسین درویش - إیهاب الحمدی - احمد حسن - السید عبدالله ماجد - حسین الخیاط - محمود مسلم - حاج مهدی صالح - دو بھائی علی و حسن الغانم - رضا ابراهیم محمد حمادة - السید حسین جعفر - محمد سرحان
غاصب بحرینی حکام یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے دو بچوں مصطفی یوسف اور زین محمد ابراهیم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ شیعہ آبادی والے دیہاتوں میں سیکیورٹی الرٹ کی حالت ہے، جہاں حکام نے زیادہ تر دیہاتوں کے اطراف اپنی افواج تعینات کر رکھی ہیں، تاکہ وہ متعدد شہریوں کو طلب کر کے گرفتار کریں۔ یہ گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • شیخ رشید نے راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار میں رکنیت بحالی کی درخواست جمع کرا دی
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان