اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ طویل المدتی ٹیکس تنازعات نہ صرف مالی وسائل پر دباؤ ڈالتے ہیں بلکہ ملکی معیشت اور سرمایہ کاری کے اعتماد کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ ہم عدلیہ کی جانب سے ایسے اقدامات کو یقینی بنائیں گے جو بروقت انصاف اور قانونی شفافیت کو فروغ دیں۔ اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس کی زیر صدارت اجلاس جس میں ملکی معیشت پر اہم اثرات رکھنے والے ٹیکس کے بڑے مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے اصلاحاتی حکمت عملی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، ایف بی آر کے چیئرمین، ممبر (لیگل) اور دیگر سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں طویل عرصے سے زیر التوا اور بڑی مالیت والے ٹیکس تنازعات کے حل کے لیے  مضبوط اور مستقل فریم ورک کی تشکیل پر بات چیت کی گئی، جس میں مقدمات کے بیک لاگز کم کرنے، قانونی شفافیت بڑھانے اور عوامی آمدن کے تحفظ پر زور دیا گیا۔ زیر غور اصلاحاتی حکمت عملی میں اہم اور بڑے ٹیکس مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر جلد نمٹانا، ٹیکس حکام اور عدالتی نظام کے درمیان بہتر ہم آہنگی، قانونی تیاری اور مقدمات کے نظم و نسق کو مضبوط بنانا، فیصلوں کے تسلسل اور تیز رفتاری کو یقینی بنانے کے لیے طریقہ کار اور ادارہ جاتی اقدامات پر غور شامل تھے۔ یہ اجلاس عدلیہ کے وسیع تر اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ تھا جس کا مقصد گورننس میں بہتری، انتظامی تاخیر میں کمی اور عدالتی عمل کو ملکی اقتصادی اور ترقیاتی ترجیحات کے مطابق ڈھالنا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار