امید ہے بلوچستان کے حالات بہتر ہونگے: شجاعت حسین
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے بلوچستان کی موجودہ سیاسی و سماجی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آ رہی ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کی خدمت کی۔ ان کی قومی خدمات ناقابل فراموش ہیں، چودھری شجاعت حسین نے گورنر بلوچستان کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کیا اور سیاسی استحکام کیلئے تمام جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی مزید مضبوط بنانے پر زور دیا، امید ہے بلوچستان کے حالات جلد بہتر ہوں گے۔ صوبائی وزیر چوھری شافع حسین اور کمال مندوخیل بھی ملاقات میں موجود تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
نیویارک:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال تیزی سے قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور پورا خطہ ایک ایسے خطرناک موڑ پر پہنچ چکا ہے جس کے نتائج ناقابلِ تصور ہو سکتے ہیں۔
سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ ناقابلِ تصور تباہی کے کنارے پر کھڑا ہے اور خطہ مسلسل وسیع ہوتے ہوئے تصادم کے دائرے میں کھنچتا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہو رہی ہے ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے جبکہ ہر روز نئی کشیدگی مزید خطرناک حالات پیدا کر رہی ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سربراہ کے مطابق جیسے جیسے تنازع پھیل رہا ہے ویسے ویسے سیاسی مقاصد پس منظر میں چلے جا رہے ہیں اور تصادم خود ہی ایک مستقل بحران کی شکل اختیار کرتا جا رہا ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مزید کشیدگی کو روکنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں کیونکہ موجودہ حالات نہ صرف مشرقِ وسطیٰ بلکہ عالمی امن کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔