data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260104-01-18
نیویارک /غزہ /تل ابیب /دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل سے این جی اوز پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ انتونیو گوتریس نے اسرائیل کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ وزارت صحت نے اپنے روزانہ شماریاتی رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 48 گھنٹے کے دوران غزہ کے اسپتالوں نے 3 شہدا کو وصول کیا، جن میں سے 2 شہدا نئے اور ایک شہید ملبے سے نکالا گیا، جبکہ 18 زخمی افراد بھی داخل ہوئے۔اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے امریکی فوج کے ہاتھوں وینزویلا پر کیے گئے حملے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس نے اسے ایک سنگین بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور آزاد ریاست کی خودمختاری پر ایک سرامراجی طاقت کا بزدلانہ حملہ قرار دیا۔حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ جارحیت امریکا کی ناجائز پالیسیوں کا تسلسل ہے اور اس کے پیچھے سامراجی عزائم چھپے ہوئے ہیں جنہوں نے متعدد ممالک کو ایسے بحرانوں میں دھکیل دیا جو عالمی امن و سلامتی کے لیے براہِ راست خطرہ ہیں۔حماس نے بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ اور اس کے اداروں بشمول سیکورٹی کونسل پر زور دیا کہ وہ واشنگٹن کی جارحانہ پالیسیوں کا مؤثر جواب دیں اور فوراً وینزویلا پر جاری عسکری حملے کو روکیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایران پر اب تک کے سب سے بڑے فوجی حملے کی منظوری دینے کے قریب ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں ایران پر ایک بہت بڑے حملے پر غور کر رہا ہوں جو پہلے ہونے والے تمام حملوں سے کہیں بڑا ہوگا۔

انھوں نے مزید کہا کہ اگرچہ ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ تمام عسکری آپشنز زیر غور ہیں۔ میں فیصلہ کرنے کے بہت قریب ہوں اور اس کی تمام تیاریاں بھی مکمل ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اگر وہ چاہیں تو اسرائیل دو منٹ میں اس کارروائی میں شامل ہو جائے گا تاہم ہمیں کسی کی ضرورت نہیں۔

قبل ازیں ایران کے حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں دو سعودی آئل ٹینکروں پر حملے کے بعد امریکی صدر نے ایران اور حوثیوں دونوں کو بڑی فوجی سزا دینے کی دھمکی بھی دی تھی۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا تھا کہ اگر حوثیوں نے دوبارہ ایسے حملے کیے تو امریکا انھیں ایران کی کارروائی تصور کرے گا کیونکہ حوثی اس کے حمایت یافتہ گروہ ہیں۔

دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت ایک بار پھر 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرچکی ہے۔

بحیرہ احمر اور باب المندب میں جہاز رانی کو لاحق خطرات نے عالمی توانائی منڈی میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نے کہا کہ صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے۔ خطہ مسلسل وسیع ہوتے تصادم کی لپیٹ میں آ رہا ہے۔ ایک بحران دوسرے بحران کو جنم دے رہا ہے اور ہر نئی کشیدگی اگلی کشیدگی کا سبب بن رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • شہدا ء کا مقام اور فضیلت
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • موسلادھار بارش سے اربن فلڈنگ، سڑکیں دریا بن گئیں، گھروں میں پانی داخل
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا