سہیل آفریدی کواجرک پہنائیں گے اور گلے لگائیں گے، انہیں عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گاہمارے لیے اعزاز ہوگا،کراچی کی روایتی اجرک پہنائی جائے گی ،وزیر ثقافت سندھ
وزیراعلیٰ سندھ کی سطح کا پروٹوکول دیا جائے گا،حسن علی ہوتی مارکیٹ میں برگر کھلائے جائیں گے، نفرت کی آڑ میں کراچی کو برا دکھانے کی کوشش کی گئی، میئرمرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان کردیا۔وزیر ثقافت سندھ ذوالفقار علی شاہ نے میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم سہیل آفریدی کو کراچی آنے پر پروٹوکول دیں گے، انہیں اجرک پہنائیں گے اور گلے بھی لگائیں گے۔ انہیں عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا۔حسن علی ہوتی مارکیٹ میں برگر بھی کھلائے جائیں گے اور کراچی کی روایتی اجرک پہنائی جائے گی۔میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سہیل آفریدی کو کراچی آمد پر وزیراعلی کا پورا پروٹوکول دیا جائے گا اور انہیں عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ سہیل آفریدی کو حسن علی ہوتی مارکیٹ میں برگر بھی کھلائے جائیں گے اور کراچی کی روایتی اجرک پہنائی جائے گی۔مئیر کراچی مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو کراچی میں خوش آمدید کہنا ہمارے لیے اعزاز ہے اور انہیں مکمل احترام کے ساتھ ریسیو کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی سطح کا جو پروٹوکول ہوتا ہے، وہ دیا جائے گا۔مئیر کراچی نے واضح کیا کہ سہیل آفریدی کو عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا، انہیں حسن علی ہوتی مارکیٹ میں برگر کھلائے جائیں گے اور کراچی کی ثقافتی پہچان اجرک بھی پیش کی جائے گی۔حسن علی ہوتی مارکیٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے بتایا کہ اس تاریخی مارکیٹ کو 100 سال مکمل ہوچکے ہیں۔انہوںنے کہا کہ انہوں نے کہا کہ نفرت کی آڑ میں کراچی کو برا دکھانے کی کوشش کی گئی، لیکن بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر شہر کی روشنیاں بحال کی جا رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کراچی کوئی نیا نہیں بلکہ ایک پرانا تاریخی شہر ہے اور ہوتی مارکیٹ کی بحالی پر یہاں کی کمیونٹی خوشی محسوس کر رہی ہے۔مرتضی وہاب نے بتایا کہ اس سے قبل ڈینسو مارکیٹ، فریئر ہال اور ایمپریس مارکیٹ کو بھی بحال کیا جا چکا ہے، جب کہ لی مارکیٹ کی بحالی کا کام مکمل ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق جو رقم جمع ہوگی وہ شہر کی ترقی پر ہی خرچ کی جائے گی اور اس سال کراچی پر 46 ارب روپے خرچ کرنے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی سندھ کی حمایت اور بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق کراچی کی روشنیاں بحال کی جائیں گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: عزت و احترام کے ساتھ خوش ا مدید کہا جائے گا سہیل ا فریدی کو کراچی کہ سہیل ا فریدی کو مرتضی وہاب نے کہا کہ انہوں نے کراچی کی جائے گی گے اور

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا، صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کرلیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا، بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔

الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کروانے کے لیے تیار ہے، اناضلاع میں بلدیاتی الیکشنز کی تاریخ سے متعلق سمری تاحال خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔ کے پی کابینہ کے کل کے اجلاس میں سمری سے متعقل فیصلہ متوقع ہے، چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات مرحلہ وار ہونے کا امکان
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن