مجھے وزیراعظم پیسے نہیں دے رہے ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی آمد پر مکمل عزت دیں گے اور خوش آمدید کہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وعدہ ہے ترقی کا سفر جاری رہے گا، مجھے وزیر اعظم پیسے نہیں دے رہے ہیں۔ رنچھوڑ لائن کراچی میں حسن علی ہوتی مارکیٹ کے افتتاح کے موقع پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمی کراچی نے تاریخی مارکیٹ کو بہتر کرنے کا بیڑا اٹھایا، ہم نے تجاوزات ہٹائیں اور اس بلڈنگ کو دوبارہ بحال کیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وعدہ ہے کہ ترقی کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مارکیٹس کو بھی بحال کر رہے ہیں، کراچی میں 46 ارب روپے خرچ کرنے جا رہے ہیں، مختلف شاہراہیں بنائیں گے، دراصل ہمیں لوگوں سے پیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کے پاس اختیار کی کمی نہیں ہوتی، اصل بات وسائل کی ہے، مجھے وزیر اعظم پیسے نہیں دے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے وسائل میں اضافہ کیا، جس وجہ سے یہ کام کر رہے ہیں، نعمت اللّٰہ خان کے دور میں سڑکیں کمرشل کرکے اضافہ کیا گیا۔ میئر کراچی نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی آمد پر مکمل عزت دیں گے اور خوش آمدید کہیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میئر کراچی نے کہا کہ رہے ہیں
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔