شدید دھند کے باعث پروازیں متاثر، موٹرویز کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
( ویب ڈیسک )ملک کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے پروازیں متاثر اور موٹرویز کئی مقامات پر ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔
موٹروے پولیس کے مطابق شدید دھند کی وجہ سے موٹروے ایم 1 پشاور سے رشکئی تک اور موٹروے ایم 3،فیض پور سے درخانہ تک بند ہے۔
موٹروے پولیس نے بتایا کہ موٹروے ایم 4، پنڈی بھٹیاں سے شیر شاہ تک اور موٹروے ایم 5 روہڑی سے شیر شاہ تک بند ہے۔
کوٹ لکھپت جیل کا قیدی انتقال کرگیا
اس کے علاوہ موٹروے ایم 11لاہور سے سمبڑیال تک ، موٹروے ایم 14،کوٹ بیلیاں سےعیسیٰ خیل تک دھندکی وجہ سے بند ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: موٹروے ایم
پڑھیں:
رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر رکشے کو آگ لگا دی
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حافظ آباد میں رکشہ ڈرائیور نے چالان ہونے پر اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈن کی جانب سے ریلوے پھاٹک کے قریب رکشہ ڈرائیور کا چالان کیا گیا جس پر ڈرائیور مشتعل ہوگیا اور اس نے اپنے رکشے کو آگ لگا دی۔
پولیس کے مطابق رکشہ ڈرائیور کا کہنا تھا کہ آئے روز کے بھاری جرمانوں سے تنگ ہوکر رکشے کو آگ لگائی ہے۔
دوسری جانب ڈی پی او کامران حمید کا کہنا ہےکہ واقعے کے بعد متعلقہ ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :