وینزویلا میں امریکی حملے میں گرفتار صدر نکولس مادورو نیویارک پہنچا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز

وینزویلا میں امریکی حملے میں گرفتار وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو طیارے میں نیویارک پہنچا دیا گیا۔

اسٹورٹ ائیرپورٹ اورآس پاس سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیےگئے ہیں،صدرمادوروکوامریکی ایف آئی اے کےاہلکار اپنےساتھ لائے ہیں،وینزویلا کےصدرکو ہیلی کاپٹرمیں مین ہٹن پہنچایا گیا،انہیں بروکلین حراستی مرکزمیں رکھا گیا۔

نکولس مادورو کو نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا،ان پر منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔

دوسری جانب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نےنیویارک پوسٹ سےگفتگومیں کہا ڈیلسی روڈ ریگز ہماری بات مانیں تو وینز ویلا میں فوج بھیجنےکی ضرورت نہیں،ہماری اگلی کارروائی پہلی سےبڑی ہوگی،وینزویلا کی نائب صدر جانتی ہیں۔

امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کاکہنا ہےکہ ہمارا اگلا قدم وینزویلا کے نائب صدر اور دیگر حکام کے ایکشن اور فیصلوں پر منحصر ہوگا،وینزویلا کے حکام کے پاس اپنی قوم کیلئے منفرد اور تاریخی موقع ہے،ہمیں امید ہے وینزویلا کے حکام اس موقع سےفائدہ اٹھائیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق وینزویلا میں امریکی کارروائی کےدوران 40 افراد ہلاک ہوئے،بمباری سے دفاعی تنصیبات سمیت ایک تین منزلہ رہائشی عمارت بھی تباہ ہوئی،مرنے والوں فوجی اہلکار اور اسی برس کی خاتون سمیت عام شہری بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا، امریکی کارروائی پر نائب صدر کا دو ٹوک اعلان وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا، امریکی کارروائی پر نائب صدر کا دو ٹوک اعلان حضرت علیؓ کی ولادت باسعادت کی تقریبات عقیدت واحترام سے منائی گئیں راولپنڈی: ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک امریکا کا وینزویلا پر حملہ، صدر اور اہلیہ کو گرفتار کرکے ملک سے باہر منتقل کر دیا: ٹرمپ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟ وینزویلا کے دارالحکومت میں زور دار دھماکے، امریکا نے میزائل حملہ کر دیا: حکومت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وینزویلا میں امریکی نکولس مادورو

پڑھیں:

رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد

رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔

ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔

پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری