قومی معیشت پر اثر انداز ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے عدالتی ترجیح ہوں گے: چیف جسٹس
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت ہونے والے اہم ٹیکس مقدمات کے جلد فیصلوں کی حکمتِ عملی پر اعلیٰ سطح اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر، ممبر لیگل ایف بی آر اور اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ طویل المدتی ٹیکس مقدمات مالی گنجائش کو محدود اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے ریاستی بالادستی آئین کے احترام سے ہی ممکن ہے‘ چیف جسٹس چیف جسٹس پاکستان کا تھرپارکرکا دورہ‘ انصاف کی فراہمی‘ عدالتی نظام کا جائزہ لیاانہوں نے کہا کہ قومی معیشت پر اثر انداز ٹیکس مقدمات کے فوری فیصلے عدالتی ترجیح ہوں گے۔ ٹیکس مقدمات میں تاخیر سرمایہ کاری اور معاشی استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طویل عرصے سے زیرِ التوا اور بھاری مالیت کے ٹیکس تنازعات کے حل پر تفصیلی غور کیا گیا، زیادہ مالیت کے ٹیکس کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے پر اتفاق کیا گیا۔
اجلاس میں عدلیہ اور ٹیکس حکام کے درمیان بہتر رابطہ اور ہم آہنگی پر زور دیا گیا، ٹیکس مقدمات میں یکسانیت اور تیز رفتار فیصلوں کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات پر غور کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ٹیکس مقدمات چیف جسٹس
پڑھیں:
تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے تیزی سے بڑھتی آبادی کو ملک کے لیے چیلنج قرار دے دیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ملک میں بہبود آبادی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے نیشنل پاپولیشن کونسل کا اجلاس جلد از جلد بلانے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ملک کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے، آبادی پر قابو پانے کیلئے اقدامات اور بہبود آبادی کو قومی فریضہ سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آبادی میں توازن ہی پائیدار قومی ترقی کی ضمانت ہے، آبادی کی منصوبہ بندی کو قومی ترقی اور معاشی استحکام سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے، بہبود آبادی اقدامات سے متعلق صوبوں کے ساتھ روابط اور ہم آہنگی مزید بہتر بنائی جائے، بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے مؤثر عوامی آگہی مہم کا کلیدی کردار ہے۔