Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:50:43 GMT

وسیم اکرم نے اپنے حالیہ بیان پر پاکستانیوں سے معذرت کر لی

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

وسیم اکرم نے اپنے حالیہ بیان پر پاکستانیوں سے معذرت کر لی

سابق کپتان وسیم اکرم کو سال نو پر پاکستانیوں کو دیئے گئے مشورے ’’ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں‘‘ پر شدید تنقید کے بعد معذرت کرنا پڑ گئی۔ یاد رہے کہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وسیم اکرم پر پاکستانیوں کو ’’ڈنگر‘‘ کہنے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔ حالیہ تنقید کے بعد وسیم اکرم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنے سابقہ بیان پر اُن لوگوں سے معذرت کی ہے جنہیں اُن کے الفاظ برے لگے، ساتھ ہی وسیم اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ ہماری باتیں پکڑ لیتے ہیں، خامیاں نکالنا جانتے ہیں لیکن جو اصل پیغام ہے اس پر دھیان نہیں دیتے۔ سابق کپتان اپنے سابقہ بیان کا الگ ورژن پیش کرتے ہوئے اپنے موقف پر قائم رہے اور یہ بھی کہا کہ سچی بات ہمیشہ کڑوی لگتی ہے۔ انھوں نے دعا کی کہ اللہ آپ کو ہدایت دے۔ یاد رہے وسیم اکرم نے پاکستانیوں کو بے حساب اور بے وجہ کھانے کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وسیم اکرم

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی