Nawaiwaqt:
2026-07-24@01:58:37 GMT

میرب علی نے 2025 کو زندگی کا مشکل ترین سال قرار دیدیا

اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT

میرب علی نے 2025 کو زندگی کا مشکل ترین سال قرار دیدیا

ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی نے انکشاف کیا ہے کہ سال 2025 ان کی زندگی کا مشکل ترین سال رہا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے سال 2025 کے اختتامی لمحات پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی، مذکورہ ویڈیو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ زندگی بڑی فٹ جا رہی ہے، 2025 ختم ہونے والا ہے، میں بہت خوش ہوں کہ یہ سال گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں شکرگزار ہوں، اس سال کے ختم ہونے پر کیونکہ اپنی زندگی میں پہلی بار میں اتنی مشکلات سے اکیلی گزری ہوں۔ میرب نے کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جن کے حوالے سے آپ کو لگتا ہے کہ آپ ان کا سامنا نہیں کرسکتے لیکن اللّٰہ تعالیٰ آپ کے لیے آسانی کرتے ہیں۔ اگر آپ دوسروں کے ساتھ اچھا کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی اچھا ہی ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے جتنے چاہنے والے ہیں میں ان کی شکرگزار ہوں، میں اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے پیار اور سپورٹ کی بھی شکر گزار ہوں۔ زندگی میں گھر والوں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ واضح رہے کہ سال 2025 کے وسط میں گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ میرب علی سے اپنی 3 سالہ منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
  • لاہور میں موسلا دھار بارش، سڑکیں زیر آب، معمولات زندگی متاثر
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا