اگر آج ایک پارٹی سربراہ کوسزا مل رہی تو ڈھنڈورا نہ پٹیں،یہ مکافات عمل ہے،رانا ثنا اللہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
اگر آج ایک پارٹی سربراہ کوسزا مل رہی تو ڈھنڈورا نہ پٹیں،یہ مکافات عمل ہے،رانا ثنا اللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز
فیصل آباد(سب نیوز)مشیر وزیر اعظم و سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اگر آج ایک پارٹی سربراہ کوسزا مل رہی ہے تو ڈھنڈورا نہ پٹیں، مکافاتِ عمل ہے۔پنجاب کے ضلع فیصل آباد کے 30 چک میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آج گیس کی فراہمی کا افتتاح ہوا ہے جنہوں نے ہمیں ووٹ نہیں دیے وہ بھی درخواست جمع کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ووٹ نہیں دیا تو اس کے خلاف انتقامی کاروائی نہیں ہوگی، ان کی درخواستوں پر بھی کام ہوگا، ملک کی تعمیر و ترقی وزیراعظم شہبازشریف کا ویژن ہے۔مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے پورے حلقے میں کوئی آبادی کوئی گاوں ایسا نہیں ہوگا جہاں سوئی گیس نہ ہو، ضلع میں ہم نے 29 کلو میٹر کی سڑک منظور کروائی ہے جس پر 1 ارب روپے لاگت آئے گی، ہم سڑک کے معیار میں کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ٹھیکیدار سے آپ معیاری کام کروائیں۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ بی ایچ یوز اور آر ایچ سیز کا کنٹریکٹ ہوگیا ہے اگلے 6 ماہ میں سڑکوں کے ساتھ اِن کا بھی افتتاح کریں گے، پورے حلقے میں ایک ہی ہسپتال ہے جس کی اپ گریڈیشن کررہے ہیں ،سدھار بائی پاس کے قریب دس ایکڑ اراضی کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے لیے محکمہ صحت کے نام الاٹ کروا دیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں گے، شہریوں کے ساتھ دیہات کی ترقی ترجیح ہے، کبھی لوگوں نے گاں میں صفائی کے نظام کا سوچا بھی نہیں ہوگا۔مشیر وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی، اِن مجرموں کی صورت جو میں ناسور ہیں اِن کیلئے ریاست میں کوئی نرمی نہیں ہے، نہ ہی حکومت کسی قسم کی کوئی رعایت دے گی۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر میں قومی اسمبلی میں نہیں پہنچا تو اللہ نے مجھے اس سے بھی بڑی جگہ سینیٹ میں پہنچا دیا، شہر والے حلقے سے چھٹی بار ہمیں الیکشن میں فتح ملی ہے، میاں نواز شریف نے سیاست میں خدمت کا رواج ڈالا جو اس سے پہلے نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز جن منصوبوں پر کام کر رہی ہیں اِس سے امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہوئی ہے، آپ کوئی ایک مثال نہیں دے سکتے کہ اِس حکومت میں کسی کو ذاتی عناد پر ایک تھپڑ بھی مارا گیا ہو، آئس کا نشہ کرنے والے بتاتے ہیں کہ انسان پی کر ہوش و حواس ہی بھول جاتا ہے، جو آئس کا نشہ کرتا ہے وہ اس کیفیت میں ہوتا ہے کہ جرم بے خوف ہو کر کردیتا ہے۔
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپ کے بچوں کے لیے بے شمار تعلیمی وظائف اور آسان قرضے ہیں جو آن لائن اپلائی ہو سکتے ہیں، سابق حکومت سے چار سال میں کوئی منصوبہ ایک بھی منصوبہ شروع نہیں ہوا، ان کا ایک ہی کام تھا کہ سوشل میڈیا پر گالی بریگیڈ بنا کر لوگوں کو گالیاں دو۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ میرے خلاف ایسا مقدمہ بنایا جس کی سزا سزائے موت تھی، میں چھ ماہ جیل میں رہا، یہ مکافاتِ عمل ہے آج اگر کسی کو سزا مل رہی ہے تو اسے ڈھنڈورا نہیں پیٹنا چاہیے، اِسے تسلیم کرنا چاہیے کہ جو نفرت کا بیج بویا اسی کے ثمرات مل رہے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد، ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد، ہنگامہ آرائی کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پنجاب کو بھجوانے کا فیصلہ مقامی سطح پر ادویات کی تیاری، ملک میں ویکسین فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ پاک چین دوستی خطے اور دونوں ممالک میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے ناگزیر قرار بلاول بھٹو کاویژن کراچی کو موہنجو دڑو بنانے کا ہے، حافظ نعیم الرحمان اسد قیصر، جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماوں کا لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف ٹی20ورلڈ کپ،بنگلا دیش کا کرکٹ ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا اعلان، میچز سری لنکا منتقل کرنے کا مطالبہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ ڈھنڈورا نہ میں کوئی اللہ کا عمل ہے مل رہی نے کہا
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام
یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔
ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ
ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان