پشاور میں شادی والے گھر کی چھت گرگئی، 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ جاں بحق میں ماں اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں خواتین ہیں جن کی عمریں دو سے چودہ سال تک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور میں تحصیل شبقدر کے علاقے خیر آباد مٹہ میں شادی والے گھر کی چھت گر گئی۔ تفصیلات کے مطابق چھت کے ملبے تلے متعدد خواتین اور بچوں کے دب جانے کی اطلاع ہے جبکہ 6 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی جانب سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔ جاں بحق میں ماں اور 3 بیٹیاں بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں میں خواتین ہیں جن کی عمریں دو سے چودہ سال تک ہیں، علاوہ ازیں زخمیوں کو فوری طور پر استپال منتقل کردیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔