کراچی: مہران ٹاؤن میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد کھلے نالے میں گر گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
اسکرین گریب
کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد کھلے نالے میں گر گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تمام افراد کو بے ہوشی کی حالت میں گٹر سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق تقریب سے واپسی پر 5 افراد نالے میں گرگئے تھے، جس میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، بر وقت ریسکیو آپریشن کر کے تمام 5 افراد کو نالے سے نکال لیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔