راولپنڈی؛ جنگلی گیدڑ کا ماں بیٹے پر حملہ، شدید زخمی، اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
راولپنڈی:(نیوزڈیسک)تحصیل کلر سیداں میں ماں اور بچے پر جنگلی جانور گیدڑ نے حملہ کر دیا جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، ریسکیو میڈیکل ٹیم نے طبی امداد دیتے ہوئے دونوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ماں اور بچے کے چہرے اور ٹانگ پر زخم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔