کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، دو ہزار کلو بارودی مواد برآمد
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
کراچی:
سیکیورٹی فورسز نے شہر میں ایک بڑی کارروائی کے دوران خودکش گاڑی اور دھماکا خیز مواد برآمد کرکے کراچی میں ممکنہ دہشت گردی کے بڑے حملے کو ناکام بنا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کراچی کے علاقے رئیس گوٹھ میں کارروائی کی گئی جہاں دہشت گردوں نے وہیکل بورن پرووائیڈر ایکسپلوسیو ڈیوائس (وی بی آئی ای ڈی) کے طور پر تیار کیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھرا ہوا منی ٹرک رئیس گوٹھ میں واقعے ایک کمپاؤنڈ میں کپڑوں کے ڈھیروں کے نیچے چھپا کر رکھا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ دہشت گردی کے لیے تیار کردہ منی ٹرک میں 60 دھماکا خیز مواد سے بھرے پلاسٹک ڈرم اور 5 دھماکا خیز ایل پی جی سلنڈر موجود تھے، جن کا مجموعی وزن تقریباً 2 ہزار کلوگرام تھا۔
ذرائع کے مطابق اسی کمپاؤنڈ کے ایک کمرے سے بھی بڑی مقدار میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، جس میں مزید پلاسٹک ڈرم اور گیس سلنڈر شامل تھے، جو بظاہر تیار شدہ تھے۔
مزید بتایا گیا کہ اس کے علاوہ 40،40 کلوگرام کے 6 تھیلے بھی برآمد ہوئے جن میں ہوم میڈ دھماکا خیز مواد موجود تھا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ٹرک اور کمرے میں موجود تمام دھماکا خیز ڈرم اور سلنڈر بحفاظت نکال کر ناکارہ بنا کر تحول میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ دھماکا خیز مواد شہر میں منتقل کیا جانا تھا اور ممکنہ ہدف شہر کے اہم مقامات تھے جو ممکنہ طور بارود سے بھرے منی ٹرک سے نشانہ بنائے جانے والے تھے تاہم سیکیورٹی اداروں نے تمام دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا کر دہشت گردی کی منصوبہ بندی ناکام بنادی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: دھماکا خیز مواد
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار 800 روپے سستا ہوگیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے ہوگئی، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں ایک ہزار 543 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے مقرر کی گئی ہے۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 18 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 96 ڈالر پر آگیا۔