پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض کی نو منتخب مینجمنٹ کے اعزازمیں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان انٹرنیشنل سکول ریاض فیڈرل بورڈ سیکشن نے اپنی نئی منتخب ہونے والی سکول مینجمنٹ کونسل کے اعزاز میں ایک مقامی ہوٹل میں شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ عابد شمعون چاند کے مطابق پرنسپل راجہ محمد عرفان نے نو منتخب کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود ، وائس چیئرمین محسن طاہر، سیکرٹری عابد اقبال اورمعززاراکین کونسل، محمد طارق ستار، ریحان غفور، عبد العزیز اور سلمان دلشاد کا پھولوں کے گلدستوں سے استقبال کیا۔ انہوں نے کونسل اراکین کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ اساتذہ کرام تندہی اور دلچسپی سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے اور سکول کے معیار کو بلند کرنے میں اپنا بھر کردار ادا کریں گے۔ چیئرمین ڈاکٹر آصف نے اساتذہ کرام کے جذبہ خیر سگالی کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا آغاز حافظ عبد الجبارکی تلاوت سے ہوا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔