Jasarat News:
2026-07-24@13:12:30 GMT

شمس سواتی کا دورہ بلوچستان

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی کی ہمیشہ سے روایت رہی ہے کہ دفتر میں بیٹھ کر ڈیسک ورک کرنے کے بجائے ملک کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرکے مزدور طبقے کی حالت زار اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہیں اور موقع پر جاکر لیبر کمیونٹی کے مسائل معلوم کرکے ان کے حل کے لیے کوشش کرتے ہیں۔ لہٰذا جنوبی پنجاب کے دورے کے اختتام پر جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو کی شدید سردی میں رات بسر کی ،تاکہ فجر میں بلوچستان کی سرزمین میں داخل ہوسکیں۔ اب تک ان کے قافلے میں پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان کے سینئر وائس پریذیڈنٹ وحید حیدرشاہ اور ڈرائیور فرہاد خان شامل تھے۔ مگر جب پنجاب کی سرحد عبور کی تو رکی ہوئی ٹریفک دیکھ کر پریشانی ہوئی۔ استفسار پر معلوم ہوا کہ کچھ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے راستہ بندہے۔ ہمیں اپنا دورہ خطرے میں محسوس ہوا مگر اگلے ہی لمحے پاک فوج کے چاک و چوبند جوان نے راستہ کھلنے کی نوید دی۔ رات بھر کی ٹریفک بندی کے بعد ہماری پہلی گاڑی تھی ، نیشنل لیبر فیڈریشن بلوچستان کے نائب صدر محمد ولی صباون اور امیر جماعت اسلامی ضلع لورالائی عبد الحمید ناصر ساتھیوں سمیت استقبال کیا۔
اس کے بعد ’’ عبد الرحیم خان کلب‘‘ میں لیبر سیمینار کی صدارت کے لیے لے جایا گیا۔
جہاں پر مزدوری کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ اس سیمینار سے ضلعی سطح کی سیاسی قیادت ،آزاد پینل کے سربراہ شاہ محمد کمانڈر، BNP مینگل کے ضلعی صدرہاشم اتمان خیل، قبائلی رہنما امان اللہ ملازئی، اخترمحمد ترکئی،ضلعی امیر جماعت اسلامی عبد الحمید ناصر اور جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما زاہد قیوم، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ حکومت کا یہ فرض ہے کہ امن و امان کی ایسی صورتحال پیدا کی جائے کہ محنت کش پرسکون ہوکر اپنی محنت مزدوری کرسکیں۔

یہاں سے ہمارے قافلے میں محمد ولی صباون بھی شامل ہوگئے اورہم کانکنوں کے مرکز دکی روانہ ہوگئے۔ راستے میں صباون بھائی نے میری جینز جیکٹ اور جاگر پر مشتمل میرے لباس کی طرف توجہ دلائی اور بلوچستان کے مخصوص حالات کا حوالہ دیا۔ چنانچہ میں دکی پہنچتے ہی بلوچی طرز پر سلی شلوار قمیض زیب تن کی اور سر پر پختون چترالی ٹوپی لے کر چادر اوڑھ لی۔
دکی میں NLF کے مقامی رہنما عبد المجید شاہ نے کانکنوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔اور ایک مقامی ہوٹل پر جمع محنت کشوں کے پنڈال میں لے گئے۔ وہاں جاکر معلوم ہوا کہ امن و امان کی مخدوش صورتحال میں کام نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے کان کن اپنے اپنے آبائی علاقوں میں لوٹ چکے ہیں۔ محنت کشوں نے اپنے مسائل صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کو بتائے جو انہوں بڑی غور سے سنے اور تحریری شکل میں نوٹ کیے اور ان کے حل کے لیے کوشش کا وعدہ کیا۔ پھر انہوں نے محنت کشوں کے ساتھ دوپہر کا کھانا کھایا۔ دکی سے رخصت ہونے کے بعد ہم کوئٹہ کے لیے روانہ ہوئے۔ کوئٹہ جانے کے لیے ہمارے سامنے ایک روٹ جو قلعہ سیف اللہ کی طرف سے تھا جبکہ دوسرا زیارت کی طرف سے۔ ہم زیارت والا روٹ اختیار کیا۔ شاید دل میں یہ بات تھی کہ وہ تاریخی شہر دیکھا جائے جہاں قائد اعظم محمد علی جناحؒ نے اپنے زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔ سر سبز پہاڑی وادی میں صنوبر کے درختوں نے زیارت کی آمد کا پتا دیا۔ یہاں پر رکنے کی دعوت قیم ضلع مجیب بھائی کی طرف میں موجود تھی۔ مگر ہم نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ یہ ہمارے پورے دورے کا سب سے مشکل سفر ثابت ہوا۔ زیارت سے کوئٹہ تک تمام سڑک توڑ دی گئی تھی تاکہ نئی بنے مگر سڑک کا کام انتہائی سست روی سے جاری تھا۔ہمارا مقامی ساتھی بھی شاید اس صورتحال سے آگاہ نہ تھا۔بعض جگہوں پر تو سڑک کے نشانات تک بھی موجود نہ تھے۔ اور ہمارا ڈرائیور اس بھیانک صورت حال میں گاڑی سرپٹ دوڑا رہا تھا۔ہر طرف اندھیری رات تھی۔پھر خدا خدا کرکے ہم کوئٹہ پہنچے۔ جہاں ’’الفلاح ہاؤس‘‘ میں صوبائی صدر NLF ارشد یوسفزئی نے ساتھیوں سمیت استقبال کیا۔

اگلی صبح دفتر پریم یونین ریلوے اسٹیشن پر مزدور رہنماؤں کے اجتماع سے صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے خطاب کیا۔ اس اجلاس میں پی ٹی سی ایل کے رہنماؤں چھتہ جمالی،میر ظفر رئیسانی، قائم الدین لہڑی اور عبداللہ جان کانگو نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس کے جنرل سیکرٹری NLF بلوچستان عمر حیات کی معیت میں ڈاریکٹر جنرل لیبر ویلفیئر بشیر شاہوانی سے صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے مزدور طبقے کے مسائل کے حل کے لیے ملاقات کی۔ اس کے کوئٹہ پریس کلب میں صوبائی قیادتِ کے ہمراہ شمس الرحمن سواتی لیبر مسائل پر ایک پرہجوم نیوز کانفرنس سے خطاب کیا۔ اس کے بعد صدر NLF نے مائن اونرز کی ملک گیر تنظیم آل پاکستان مائنز اونرز ایسوسی ایشن کے دفتر کا وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ جہاں پر مالکان کی تنظیم کے صدر میر بہروز ریگی اور جنرل سیکرٹری فتح شاہ عارف سے کانکنوں کے مسائل اور مجوزہ مائنز اینڈ منرل بل پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے اپنی بل تجاویز صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان سے شیئر کیں۔ اس کے شمس الرحمن سواتی نے صوبائی قیادت کے ہمراہ محنت کشوں کی بچیوں کے لیے قائم ایک ووکیشنل ٹریننگ اسکول کا دورہ کیا۔ اس کے بعد صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے وفد کے ہمراہ آل پاکستان لیبر فیڈریشن کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا۔ جہاں مزدور رہنما لالہ سلطان کے ساتھ لیبر کوڈ میں مجوزہ ترامیم پر گفتگو کی۔ آج کا آخری پروگرام امیر جماعت اسلامی بلوچستان و ممبر صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کی طرف سے دیا جانے والا عشائیہ تھا۔ اس عشائیہ کے موقع پر شمس الرحمن سواتی نے گوادر میں موجود فشری سے متعلق لیبر کے مسائل پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ سے تفصیلی گفتگو کی۔
اگلی صبح ہماری منزل پاکستان میں شپ بریکنگ انڈسٹری کے مرکز گڈانی تھی۔ جہاں پر ہمارا استقبال عزیز الحق خان اور جان محمد مری ایڈووکیٹ نے کیا۔ انہوں نے صدر NLF کے وفد کو شپ یارڈ کا تفصیلی دورہ کروایا۔ اور وہاں پر موجود اس صنعت سے وابستہ مزدوروں سے ملاقات کروائی۔ اس ملاقات میں اس صنعت سے وابستہ مزدوروں کے مسائل زیر بحث آئے۔ یہاں پر مزدورں کو منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تاکہ ان کے مسائل کا خاطر خواہ حل نکالا جاسکے۔ رات گئے ساتھیوں نے حب چوکی سے کراچی کے لیے رخصت کیا۔

وحید حیدر شاہ گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان نے شمس الرحمن سواتی جماعت اسلامی کے ہمراہ کے مسائل نے اپنے کا دورہ کے بعد کی طرف کے لیے

پڑھیں:

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق

علی ساہی: چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، جہاں ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر مظہر اقبال سے ملاقات میں منشیات کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور آگاہی مہم پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے27افسران کے تقرروتبادلے کر دیے

ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کی جنگ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ علماء اور مساجد عوام میں آگاہی پیدا کرنے کا مؤثر ذریعہ ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق منشیات سے پاک پنجاب کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

آج شام و رات سے 27 جولائی تک مزید بارشوں کی پیشگوئی

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسلام ہر اس عمل سے روکتا ہے جو انسان اور معاشرے کے لیے نقصان دہ ہو۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ علماء کرام مساجد اور خطبات کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات سے بچانے اور قرآن سے وابستگی کا شعور اجاگر کرنے کے لیے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

لیونل میسی کا بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کا پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ، منشیات کے خلاف مشترکہ اقدامات پر اتفاق
  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ، ہمسایہ ملک وسائل فراہم کر رہا ہے: وزیراعظم
  •  بلوچستان کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا:شہباز شریف
  • فیفا ورلڈکپ: ٹرمپ کی مداخلت پر فیصلہ تبدیل، ناروے کا فیفا کیخلاف بڑا اقدام اٹھانے کا فیصلہ
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا