Jasarat News:
2026-07-24@01:58:38 GMT

چوہدری سعد محمد کا ریکٹ پاکستان کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری سعد محمد نے ریکٹ پاکستان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر RB پاک ورکرز یونین کے صدر جنم اکرام اللہ، جنرل سیکرٹری مختار حسین اعوان، جوائنٹ سیکرٹری فیصل سعید، نائب صدر وکیل خان، عبدالباقی، سید اسامہ بخاری (خازن)، امیر سمدانی، فیصل نظام (انفارمیشن سیکرٹری)، محمد ادریس، ناصر افضل، افتخار حسین شاہ (ممبر لانڈھی اسپتال کمیٹی) اور لالہ افضل سمیت یونین کے دیگر عہدیداران اور مزدوروں نے ان کا پْرجوش اور شاندار استقبال کیا۔ لالہ افضل نے چوہدری سعد محمد کو ہار پہنایا جبکہ مزدوروں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز
تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جو فیصل سعید نے
کی۔ اس موقع پر پاکستان یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن کے صدر اور RB پاک ورکرز یونین کے جنرل سیکرٹری مختار حسین اعوان نے فیکٹری تشریف لانے پر چوہدری سعد محمد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں ILO کی گورننگ باڈی کا کم عمر رکن منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ظہور اعوان نے نوجوان قیادت کو آگے لانے کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں جنہیں مزدور تحریک ہمیشہ یاد رکھے گی۔
چوہدری سعد محمد نے خطاب سے قبل سید اسامہ بخاری کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ٹریڈ یونین ان کے خون میں شامل ہے۔ ان کے دادا کو پاکستان میں پہلی یونین بنانے کا اعزاز حاصل رہا اور وہ ILO کی گورننگ باڈی کے رکن بھی رہے، جبکہ ان کے والد نے بھی 40 سال تک ٹریڈ یونین کے لیے خدمات انجام دیں۔ اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے وہ گزشتہ 15 سال سے مزدوروں کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختار حسین اعوان کی قیادت اور سرپرستی میں مزدوروں کے حقوق کی جدوجہد کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور ملکی مسائل کو بین الاقوامی سطح پر بھی اجاگر کیا جائے گا۔ آخر میں چوہدری سعد محمد نے مختار حسین اعوان، CBA ٹیم اور تمام مزدوروں کا شکریہ ادا کیا۔

ویب ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مختار حسین اعوان چوہدری سعد محمد یونین کے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔

احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

فیصلے کے مطابق نیب خیبرپختونخوا اپرکوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔

احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

فیصلے میں مزید بتایا گیا کہ عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ضبط شدہ رقم چیئرمین نیب کے نیشنل بینک آف پاکستان، پی ایم سیکریٹریٹ برانچ اسلام آباد کے اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق ضبط شدہ رقم ملزم کی پلی بارگین کے تحت واجب الادا رقم میں ایڈجسٹ کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم