زخمی مزدور کیخلاف FIR واپس لی جائے ‘خالدخان
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی زون کے صدر خالد خان نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ فیروز ٹیکسٹائل مل کورنگی انڈسٹریل ایریا کراچی میں مزدوروں کے ساتھ ہونے والی سنگین ناانصافیوں اور لیبر قوانین کی کھلم کھلاخلاف ورزیاںہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہواہے کہ گزشتہ دنوںفیروز ٹیکسٹائل مل میں ایک مزدوردوران ڈیوٹی چھت سے گر کر شدید زخمی ہوا۔ جو انتظامی غفلت اور حفاظتی اقدامات کی عدم موجودگی کا واضح ثبوت ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ ادارے کی انتظامیہ نے زخمی مزدور کو مناسب علاج فراہم کرنے کے بجائے اس پر خودکشی کا جھوٹا الزام عائد کرتے ہوئے اس کے خلاف FIR درج کروائی جو غیر انسانی، غیر اخلاقی اور قانون کے سراسرمنافی عمل ہے۔ سینئر نائب صدر امیرروان نے کہا کہ فیروز ٹیکسٹائل مل میں مزدوروں سے زبردستی یومیہ 14 سے 15 گھنٹے کام لیاجارہاہے اور اس کا سنگل اوور ٹائم ادا کیا جارہا ہے جو کہ مزدور وں کے ساتھ ظلم ہے۔ کمپنی میں مزدوروں کو سوشل سیکورٹی اورEOBI میں رجسٹرنہیں کیا جارہا، سالانہ بونس اور 5فیصد قانون کے مطابق ادا نہیں کیا جاتا۔ قانونی چھٹیاں نہیں دی جاتیں اورنہ ہی ملازمین کو بھرتی لیٹر جاری کیے جاتے ہیں۔نیشنل لیبرفیڈریشن نے مطالبہ کیاہے کہ زخمی مزدور کیخلاف درج کی گئی FIR کوفوری واپس لیاجائے، اس کا علاج آغا خان اسپتال میں ادارے کے خرچ پر کروایاجائے۔متاثرہ مزدور اور اس کے اہل خانہ کو مکمل قانونی معاوضہ اداکیاجائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔
حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔
چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔