ہری رام کشوری میرپورخاص پہنچ گئے ،سڑکوں کی تعمیر کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ایم پی اے ہری رام کشوری لال اور یو سی چیئرمین حاجی محمد علی کی کھسک پورہ بازار آمد، عوام کا شاندار استقبال ،دکانداروں کے مسائل سنے گئے، سڑکوں کی تعمیر کا اعلان، صفائی کے مسئلے کے حل کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ہری رام کشوری لال کھسک پورہ بازار کے مکینوں اور دکانداروں کی خصوصی دعوت پر یو سی چیئرمین حاجی محمد علی، صاحبزادہ حسنین راجپوت اور کونسلر نعیم قریشی کے ہمراہ کھسک پورہ بازار پہنچے بازار پہنچنے پر علاقہ مکینوں اور دکانداروں نے ایم پی اے ہری رام کشوری لال اور یو سی چیئرمین حاجی محمد علی کا پرتپاک استقبال کیا اور سندھ کی ثقافتی روایت کے مطابق اجرک کے تحائف پیش کیے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ہری رام کشوری لال نے کہا کہ مجھے میرپورخاص کے عوام کی جانب سے ہر جگہ بے پناہ محبت ملتی ہے، کھسک پورہ بازار کے دکانداروں نے جس خلوص اور محبت کا اظہار کیا ہے وہ میرے لیے ناقابلِ فراموش ہے انہوں نے اعلان کیا کہ کھسک پورہ بازار کی سڑکوں کی تعمیر جلد شروع کی جائے گی اور یہاں کے عوام کو درپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے دورے کے دوران میرپورخاص کے مرکزی چوراہے پر علاقہ مکین نے ایم پی اے ہری رام کشوری لال سے شکایت کی کہ مرکزی چوراہے کو کچرہ گھر بنا دیا گیا ہے اور کئی کئی روز تک سوئپر کچرہ نہیں اٹھاتے جس کے باعث تعفن پھیل رہا ہے اور بیماریاں جنم لے رہی ہیں رکن صوبائی اسمبلی ہری رام کشوری لال نے ہوٹل مالک کی شکایت غور سے سنتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ صفائی ستھرائی کا یہ مسئلہ بھی جلد حل کر دیا جائے گا اس موقع پر دکانداروں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کھسک پورہ بازار کو تقریباً چالیس سال گذر چکے ہیں مگر آج تک اس کی سڑکیں تعمیر نہیں ہو سکیں۔ سڑکوں کی حالت اس قدر خراب ہے کہ انہیں تباہ حال کہنا بھی کم ہے انہوں نے کہا کہ ہم یو سی چیئرمین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری بات ایک ہی ملاقات میں سن لی اور اگلے ہی دن کام شروع کرا دیا چیئرمین حاجی محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایم پی اے ہری رام کشوری لال کو کھسک پورہ بازار کے عوامی مسائل سے آگاہ کیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایم پی اے ہری رام کشوری لال چیئرمین حاجی محمد علی کھسک پورہ بازار یو سی چیئرمین سڑکوں کی
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔