ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج، نیتن یاہو کا ایک بار پھر اشتعال انگیز بیان
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوسرے ہفتے میں داخل ہونے پر تہران کو ایک مرتبہ پھر سخت بیان کے ذریعے نشانہ بنایا ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایرانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی آزادی، انصاف اور بہتر مستقبل کی جدوجہد کی حمایت کرتا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق ہفتہ وار کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ ممکن ہے ایرانی عوام اس وقت اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنے کے مرحلے میں داخل ہو چکے ہوں، اسرائیل ان کی خواہشات کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق احتجاج کے ابتدائی ہفتے کے دوران سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 16 افراد جان سے گئے جبکہ سینکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا، تاہم ہلاکتوں اور گرفتاریوں کے اعداد و شمار پر سرکاری اور حقوقی ذرائع کے درمیان اختلاف موجود ہے اور آزادانہ تصدیق ممکن نہیں ہو سکی۔
نیتن یاہو نے ایران کے جوہری پروگرام پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے پر ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں تفصیلی گفتگو ہوئی ہے، دونوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ ایران میں یورینیم افزودگی صفر ہونی چاہیے اور افزودہ مواد سخت نگرانی میں رکھا جانا چاہیے۔
دوسری جانب ایرانی حکومت نے عوامی دباؤ کم کرنے کے لیے معاشی ریلیف کا اعلان کیا ہے، سرکاری ترجمان فاطمہ مہاجرانی کے مطابق ہر شہری کو چار ماہ تک ماہانہ ایک ملین تومان دیے جائیں گے جو مخصوص اشیا کی خریداری کے لیے استعمال کیے جا سکیں گے۔
ایرانی پولیس چیف احمد رضا رادان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں میں احتجاجی مظاہروں کی قیادت کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سوشل میڈیا پر سرگرم عناصر بھی شامل ہیں۔
ادھر ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں موجود مسائل کو تسلیم کرتی ہے، تاہم نوجوانوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بیرونی عناصر کے مبینہ مقاصد کا حصہ نہ بنیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نیتن یاہو
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی