ممتاز عالم دین مولانا فضل الرحیم اشرفی کا انتقال، وزیر اعظم شہباز شریف ودیگر کا اظہار افسوس
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
لاہور میں معروف دینی ادارے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا فضل الرحیم اشرفی انتقال کر گئے۔
وہ طویل عرصے سے علیل تھے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بعد از نمازِ ظہر جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔
مولانا فضل الرحیم اشرفی پاکستان کے بڑے دینی و تعلیمی ادارے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم تھے۔ وہ قرآن بورڈ کے چیئرمین اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست بھی رہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے متعدد دینی کتابیں بھی تصنیف کیں اور علمی و تعلیمی خدمات کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتے تھے۔
وزیراعظمِ محمد شہباز شریف نے حافظ فضلُ الرّحیم اشرفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ حافظ فضلُ الرّحیم اشرفی ایک جید عالمِ دین، ممتاز محدث اور دینی تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دینے والی عظیم شخصیت تھے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مرحوم کی علمی و دینی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کے وصال سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے خاندان اور دیگر متعلقین سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال کو علمی حلقوں کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سمیت دیگر مذہبی و علمی شخصیات نے بھی مولانا فضل الرحیم اشرفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحیم اشرفی اشرفی کے انتقال
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔