کیڈٹ کالج جعفرآباد میں یومِ والدین کی شاندار تقریب، آئی جی ایف سی بلوچستان کی شرکت
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
کیڈٹ کالج جعفرآباد میں یومِ والدین کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تقریب میں والدین،ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی، کمشنر نصیر آباد، مقامی عمائدین اور سول و ملٹری افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران کیڈٹس نے اعلیٰ نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار پریڈ اور مختلف عملی سرگرمیاں پیش کیں۔ والدین اور دیگر شرکاء نے کیڈٹس کی عمدہ کارکردگی، خود اعتمادی اور اعلیٰ تربیتی معیار کو بھرپور سراہا۔
آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیڈٹ کالج جعفر آباد کے تعلیمی و تربیتی معیار کو قابلِ تحسین قرار دے دیا۔
آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا کہنا تھا کہ کیڈٹ کالج جعفر آباد اور دیگر ایسے ادارے نوجوان نسل کو نظم و ضبط، اعلیٰ کردار اور حب الوطنی کے جذبے سے آراستہ کر رہے ہیں۔
کیڈٹس نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمیں فخر ہے کہ ہم کیڈٹ کالج جعفر آباد میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں، اور ہمارے والدین کو بھی اس بات پر فخر ہونا چاہیے کہ ان کے بچے ایک عظیم ادارے میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: آئی جی ایف سی بلوچستان کیڈٹ کالج
پڑھیں:
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
فائل فوٹو۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کے دوران بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے 17دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشنز 24 مئی کے ٹرین واقعہ کے بعد کیے، جو مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ کے اضلاع میں کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی ہلاکت سے ان علاقوں میں دہشت گرد نیٹ ورکس کو بہت زیادہ نقصان ہوا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، بڑی مقدار میں بارودی مواد اور آئی ای ڈیز برآمد کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اداروں کی ملک گیر انسدادِ دہشت گردی مہم بھرپور انداز میں جاری رہے گی اور ملک سے بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔