کانووکیشن محض اسناد کی تقسیم نہیں‘ طویل فکری سفر کا جشن ہے‘وزیراعلیٰ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے تعلیم کے حوالے سے اپنی حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم ہی ایک متوازن معاشرے اور مضبوط ریاست کی واحد ضمانت ہے۔ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو)کے سندھ چیپٹر کے 2025کے کانووکیشن میں بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے، جو بحریہ آڈیٹوریم، کارساز، کراچی میں منعقد ہوا۔ گریجویٹس، اساتذہ اور والدین کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ کانووکیشن محض اسناد کی تقسیم نہیں بلکہ صبر، محنت اور امید سے بھرپور ایک طویل فکری سفر کا جشن ہے۔ وزیراعلی سندھ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے ایک ایسے تعلیمی ادارے کا تصور پیش کیا جس نے وقت، فاصلے اور حالات کی رکاوٹوں کو توڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اس وژن کی علامت ہے جہاں علم ایک ایسی روشنی ہے جو عام آدمی تک پہنچ کر سماج کی تقدیر بدل دیتی ہے۔ آج یہ وژن ایک تناور درخت بن چکا ہے جو پاکستان بھر میں لاکھوں طلبہ کو سایہ فراہم کر رہا ہے۔ مراد علی شاہ نے ایک متاثر کن تاریخی واقعہ بھی بیان کیا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے پہلے دورِ وزارتِ عظمی کے دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ایک قلیل مدتی کورس میں داخلہ لیا تھا۔ ان کے بقول، یہ عمل اس بات کی علامت ہے کہ قیادت کی اصل خوبصورتی سیکھنے کے مسلسل عمل میں مضمر ہے۔ گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیرِاعلی سندھ نے کہا کہ ان کی اسناد کامیابی کی رسیدیں ہیں اور ان کی اندرونی طاقت اور قربانیوں کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیم کو صرف ذاتی مفاد کا ذریعہ نہ سمجھیں بلکہ سماجی انصاف، برداشت اور انسانی وقار کے فروغ کی ذمہ داری کے طور پر لیں۔اپنی تقریر کے ایک جذباتی حصے میں وزیرِاعلی سندھ نے والدین کی طرف توجہ مبذول کرائی اور کہا کہ بچوں کی کامیابی کے پیچھے والدین کی خاموش قربانیاں ہوتی ہیں، جو اکثر اپنی ضروریات قربان کر کے بچوں کی تعلیم کے لیے اخراجات پورے کرتے ہیں۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور جامعہ کی فیکلٹی کو بھی سراہا جنہوں نے بے شمار چیلنجز کے باوجود علم کے چراغ کو روشن رکھا اور تعلیم کو ہر طالبِ علم کی دہلیز تک پہنچایا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔
مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔
گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔