data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سندھ چیپٹر کا کانووکیشن بحریہ آڈیٹوریم کارساز کراچی میں منعقد ہوا، جس کے مہمانِ خصوصی وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھے۔ تقریب کی میزبانی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کی۔

کانووکیشن میں یونیورسٹی کے تمام ڈینز، اساتذہ کرام، فیکلٹی ممبران، پرنسپل افسران کے علاوہ سندھ بھر میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے سربراہان، مختلف تعلیمی اداروں کے نمائندگان اور ممتاز سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے تعلیمی تعلق اس ادارے کی عظمت اور وقار کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے نظیر اس جامعہ کی طالبہ رہ چکی ہیں، جو یونیورسٹی کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لیے بھی باعثِ فخر ہے۔

 وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے اس تعلیمی ادارے کا مقصد عام آدمی تک تعلیم پہنچانا مقرر کیا، اور ابتدائی دور میں یہ اوپن یونیورسٹی دنیا کی چند ابتدائی اوپن یونیورسٹیوں میں شامل تھی۔ آج فاصلاتی تعلیم عالمی سطح پر ایک حقیقت بن چکی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سندھ میں معیاری اور قابل اعتماد تعلیمی خدمات فراہم کر رہی ہے اور اس وقت سندھ میں یونیورسٹی کے طلبہ کی تعداد ایک لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، جو عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا کہ یونیورسٹی کا نیٹ ورک کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں میں مزید وسعت پائے گا اور نئے ماڈل اسٹڈی سینٹرز قائم کیے جائیں گے تاکہ دور دراز علاقوں کے طلبہ کو بھی معیاری تعلیم فراہم کی جا سکے۔

کانووکیشن کے اختتام پر کامیاب طلبہ و طالبات میں اسناد تقسیم کی گئیں، جبکہ شرکاء نے تقریب کے شاندار انعقاد اور بہترین انتظامات کو سراہا۔

حماد حسین وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی یونیورسٹی کے کہا کہ

پڑھیں:

اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب

برطانوی ہائی کمیشن نے گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں  کے آغاز کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا، جس میں کھیل، حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا اور دولتِ مشترکہ کے سابق اسکالرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

گلاسگو میں 23 جولائی سے 2 اگست 2026 تک منعقد ہونے والے دولتِ مشترکہ کھیلوں میں 74 رکن ممالک اور خطوں کے تقریباً 3 ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلوں میں 10 مختلف کھیل شامل ہیں، جن میں 6 پیرا اسپورٹس بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دولت مشترکہ میں خدمات سرانجام دینے والی بلی کو نئی ذمہ داریاں مل گئیں

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ دولتِ مشترکہ کھیل صرف تمغے جیتنے کا مقابلہ نہیں بلکہ یہ مختلف قوموں کو قریب لانے، صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور کھیلوں کے ذریعے معاشروں کو متحد کرنے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ شاندار رہی ہے اور پاکستانی کھلاڑی آج بھی نوجوان نسل کے لیے باعثِ تحریک ہیں۔ انہوں نے برطانیہ، پاکستان اور دولتِ مشترکہ کے درمیان مضبوط تعلقات پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔

تقریب میں دولتِ مشترکہ اسکالرشپس اور فیلوشپس پروگرام کو بھی اجاگر کیا گیا، جس کے ذریعے گزشتہ 60 برس سے مختلف رکن ممالک کے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم اور پیشہ ورانہ مہارت کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

استقبالیے سے قبل برطانوی ہائی کمیشن نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ان نوجوان رہنماؤں کو بھی اعزازات سے نوازا، جنہیں “ملکہ الزبتھ دوم کامن ویلتھ ٹرسٹ 100 ینگ لیڈرز ایوارڈز” کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

اعزاز حاصل کرنے والوں میں پاک جی پی ٹی  کی شریک بانی فرح گل رہوجہ شامل ہیں، جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے تعلیم، صحت اور موسمیاتی تبدیلی سے متاثرہ محروم طبقات کی مدد کر رہی ہیں۔ امید فاؤنڈیشن کے بانی حسن اشرف کو محنت کش بچوں اور پسماندہ طبقات کے لیے مفت تعلیم کے فروغ پر سراہا گیا، جبکہ گرلز یونائیٹڈ فار ہیومن رائٹس کی بانی ہادیقہ بشیر کو کم عمری کی شادی کے خاتمے، صنفی تشدد کے خلاف جدوجہد اور بچیوں کی تعلیم کے فروغ پر اعزاز دیا گیا۔ اسی طرح آئی ایس وائی ڈی  کے بانی جوشوا دلاور کو نوجوانوں کی شمولیت، صحت میں مساوات، صنفی برابری اور سماعت سے محروم نوجوانوں کی تربیت کے شعبے میں خدمات پر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق گلاسگو 2026، برطانیہ کی جانب سے 2014 میں گلاسگو اور 2022 میں برمنگھم میں کامیاب دولتِ مشترکہ کھیلوں کے انعقاد کی روایت کو آگے بڑھا رہا ہے، جبکہ اس تقریب کا مقصد کھیل، تعلیم اور نوجوان قیادت کے ذریعے دولتِ مشترکہ ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام اباد برٹش ہائی کمیشن پاکستان دولت مشترکہ

متعلقہ مضامین

  • فکر اقبالؒ اورامن عالم میں پاکستان کاکردار
  • اسلام آباد میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی افتتاحی تقریب
  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت