وفاقی وزارتِ تعلیم کا بڑا فیصلہ: نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ 2026 میں پہلی بار نجی سکولز بھی شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 January, 2026 سب نیوز

اسلام آباد:(سب نیوز) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے پاکستان کے تعلیمی جائزے (Learning Assessment) کے نظام میں بڑی توسیع کا اعلان کرتے ہوئے پہلی بار نجی شعبے کے سکولوں کو بھی ‘نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ’ (این اے ٹی) 2026 میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس شمولیت کے ساتھ ساتھ وزارت نے ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی سطح پر ‘نیشنل فاؤنڈیشنل لرننگ اسسمنٹ’ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ ابتدائی جماعتوں میں تعلیمی نتائج کو جانچا جا سکے۔

میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب نے بتایا کہ وزارت نے قومی اسسمنٹ فریم ورک کو پائیدار ترقی کے اہداف (SDG-4) کے اشاریوں سے ہم آہنگ کیا ہے۔ اس کا مقصد تعلیمی معیار پر قابلِ بھروسہ اور تقابلی شواہد اکٹھے کرنا ہے تاکہ بین الاقوامی سطح پر رپورٹنگ کے وعدوں کو پورا کیا جا سکے۔

اسسمنٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے ندیم محبوب نے کہا کہ یہ امتحانات پانچویں اور آٹھویں جماعت کی سطح پر منعقد ہوں گے جن میں تمام صوبوں اور علاقوں کے سکولز شامل ہوں گے۔ انہوں نے زور دیا کہ نجی شعبے کو اس دائرہ کار میں لانے سے ملک بھر میں تعلیمی نتائج کی ایک جامع اور حقیقی تصویر سامنے آئے گی۔

نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ 2026 اور نیشنل فاؤنڈیشنل لرننگ سٹڈی کے تحت سائنسی بنیادوں پر سیمپلنگ کے ذریعے 20 ہزار سے زائد طلباء کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ نتائج کی شفافیت اور درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔

پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے سیکرٹری تعلیم نے بتایا کہ نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ 2023 کے نتائج میں “سنگین تعلیمی بحران” کی نشاندہی ہوئی تھی، جس کی بنیاد پر وزیراعظم پاکستان نے ‘ایجوکیشن ایمرجنسی’ نافذ کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکول سے باہر بچوں کی واپسی اور ان کی تعلیمی ضروریات پوری کرنا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اس منصوبے پر عملدرآمد ‘پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن’ (پی آئی ای) کرے گا جسے امریکن انسٹی ٹیوٹس فار ریسرچ (اے آئی آر) کی تکنیکی معاونت حاصل ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے شہیدا کو خراجِ عقیدت چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا گلگت بلتستان کے برزل پاس میں برفانی تودے گرنے کے نتیجے میں پاک فوج کے شہیدا کو.

.. روسی وزارتِ خارجہ کی وینزویلا کے خلاف امریکی مسلح کارروائی کی شدید مذمت وینزویلا میں امریکی حملے میں گرفتار صدر نکولس مادورو نیویارک پہنچا دیا گیا وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا، امریکی کارروائی پر نائب صدر کا دو ٹوک اعلان حضرت علیؓ کی ولادت باسعادت کی تقریبات عقیدت واحترام سے منائی گئیں راولپنڈی: ڈکیت گینگ کے 4 ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پہلی بار

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق