رحمان ڈکیت کے بھتیجے کی رنگے ہاتھوں گرفتاری، معاملہ کیا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
کراچی پولیس نے لیاری گینگ وار کے بدنام زمانہ سرغنہ رحمان بلوچ عرف رحمان ڈکیت کے بھتیجے کو ساتھی سمیت دورانِ واردات رنگے ہاتھوں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موٹر سائیکل چھیننے میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بمعہ راؤنڈز اور چھینی گئی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو تھانہ کلاکوٹ کی حدود میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت حارث عرف حارث بلوچ اور راشد علی کے طور پر ہوئی ہے۔
برآمد ہونے والی موٹر سائیکل نمبر KTB-0057 کے چھیننے کا مقدمہ پہلے ہی تھانہ کلاکوٹ میں درج تھا۔
Rehman Dakat controlled Lyari for PPP, killed 100s and collected billions in extortion.
— faraz (@faraz_lhr) January 5, 2026
پولیس کے مطابق ملزم حارث، لیاری گینگ وار کے سابق سرغنہ رحمان ڈکیت کا بھتیجا ہے، جبکہ دونوں ملزمان اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
حارث ماضی میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمے میں گرفتار ہو چکا ہے، جبکہ راشد علی منشیات فروشی اور گٹکا و ماوا سے متعلق مقدمات میں جیل جا چکا ہے۔
رحمان ڈکیت کون؟رحمان بلوچ عرف رحمان ڈکیت لیاری گینگ وار کا ایک انتہائی بدنام اور بااثر کردار رہا ہے، جو 2000 کی دہائی میں لیاری میں جرائم کی دنیا کی علامت سمجھا جاتا تھا۔
رحمان ڈکیت پر قتل، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اسلحہ کے غیر قانونی استعمال سمیت درجنوں سنگین مقدمات درج تھے۔
مزید پڑھیں: گینگسٹر یا ہیرو؟ لیاری گینگ وار کے رحمان ڈکیت کی اصل کہانی
لیاری میں مختلف گینگز کے درمیان خونریز جھڑپوں میں رحمان ڈکیت کا نام مرکزی حیثیت رکھتا رہا۔
رحمان ڈکیت 2009 میں ایک پولیس مقابلے میں مارا گیا، تاہم اس کی ہلاکت کے بعد بھی اس کا نام اور اثر لیاری کے جرائم سے جڑی خبروں میں طویل عرصے تک نمایاں رہا۔
دوسری جانب اس کے خاندان اور قریبی افراد کے بعض نام بعد ازاں اسٹریٹ کرائمز اور دیگر جرائم میں سامنے آتے رہے۔
بھتیجے کا جرائم سے تعلقپولیس رپورٹس کے مطابق گرفتار ملزم حارث کا تعلق رحمان ڈکیت کے خاندان سے ہے اور اس کے والد بھی لیاری گینگ وار کے ایک متحرک رکن رہ چکے ہیں۔
تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ حارث اپنے چچا کی طرح کوئی بڑا گینگ لیڈر نہیں بن سکا، بلکہ وہ لیاری اور ملحقہ علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز، موٹر سائیکل چھیننے اور اسلحہ رکھنے جیسے جرائم تک محدود رہا۔
مزید پڑھیں: لیاری کا گینگسٹر رحمان ڈکیت جس نے اپنی ماں کو بھی نہیں بخشا
واضح رہے کہ اگست 2023 میں بھی حارث کو لیاری سے ایک چھینی ہوئی موٹر سائیکل کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کے خلاف نئے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹریٹ کرائمز اسلحہ پولیس حارث رحمان ڈکیت کراچی کلاکوٹ گینگ وار لیاری موٹر سائیکل
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹریٹ کرائمز پولیس رحمان ڈکیت کراچی کلاکوٹ گینگ وار لیاری موٹر سائیکل لیاری گینگ وار کے موٹر سائیکل رحمان ڈکیت کے مطابق
پڑھیں:
مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔
علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔