سوڈان کے مغربی علاقے دارفور میں ایک ہفتے کے دوران فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے حملوں میں کم از کم 114 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ ہلاکتیں دو مختلف شہروں میں ہونے والے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں ہوئیں۔

طبی ذرائع کے مطابق شمالی دارفور کے شہر الزرق میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں 51 افراد جان سے گئے۔ یہ حملے بازار اور رہائشی علاقوں پر کیے گئے، جس سے عام شہری بری طرح متاثر ہوئے۔ الزرق اس وقت آر ایس ایف کے کنٹرول میں ہے اور وہاں تنظیم کے سربراہ کے اہل خانہ بھی مقیم ہیں۔

مزید پڑھیں

سوڈان میں انسانی بحران شدید، تین دن میں 10 ہزار سے زائد افراد بے گھر

سوڈان میں قیامت خیز جنگ, والدین کے سامنے سینکڑوں بچے قتل، ہزاروں افراد محصور

دوسری جانب، آر ایس ایف کے جنگجوؤں نے چاد کی سرحد کے قریب واقع شہر کرنوی اور اس کے اطراف میں حملے کیے، جن میں مزید 63 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق دارفور اور کردفان کے علاقوں میں جاری شدید لڑائی کے باعث ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں، جبکہ لاکھوں افراد کو بھوک، ادویات اور صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ عالمی اداروں نے سوڈان میں جاری تنازع کو انسانی المیے کی بدترین شکل قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈز کے حادثات میں 22 افراد جاں بحق
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • توشہ خانہ ریکارڈ، وزیراعظم اور اسحاق ڈار کے تحائف کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری