کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ متوقع، کم سے کم درجہ حرارت کتنا ہوسکتا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شہر قائد میں سردی کی شدت میں اضافے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے نئی پیش گوئی جاری کر دی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق مسلسل ٹرفس کی موجودگی کی وجہ سے سائبیرین ہوائیں ابھی فعال نہیں ہو سکیں، اور ان کے فعال ہونے سے سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں خنکی برقرار رہے گی، اور رواں ہفتے کے آخر تک سردی کی شدت میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
پیش گوئی کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہر میں شدید سردی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ دسمبر 2025 کے آخری دنوں میں کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے سردی میں اضافہ کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
27 مئی تا یکم جون عید تعطیلات، ریلوے کی آمدن میں خاطرہ خواہ اضافہ
عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پاکستان ریلوےکو(pakstan railways) کو 90کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کمائی ہوئی، 4 لاکھ سے زائد مسافروں نے ٹرین سے سفر کیا ۔
27 مئی سے یکم جون کے دوران ریلویز نے 90 کروڑ تیس لاکھ روپے کمائے۔ 27 جون کو 8 کروڑ 70 لاکھ ،28 جون کو 13 کروڑ 80 لاکھ روپے ریلوے کی کمائی میں آئے ۔
مزید پڑھیں:حکمران ہم سے خوفزدہ، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
29 مئی کو 14 کروڑ 80 لاکھ اور 30 مئی کو ریلوے نے 17 کروڑ روپے کمائے۔ 31 مئی کو 16 کروڑ 70 لاکھ اور یکم جون کو پاکستان ریلوے نے 19 کروڑ 30 لاکھ کمائے ۔