سونے کی قیمتوں میں فی تولہ 9200 روپے کا ہوشربا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ 9 ہزار 200 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 9 ہزار 200 روپے کے بڑے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 64 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 7 ہزار 888 روپے اضافے سے 3 لاکھ 98 ہزار 458 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 92 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 424 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ہیڈ مرالہ میں پانی کی سطح میں ایک بارپھر اضافہ
سٹی 42 : سیالکوٹ میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی سطح میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا۔
ہیڈ مرالہ میں مجموعی پانی کی آمد 1 لاکھ 95 ہزار 857 کیوسک، ہے ۔دریائے چناب میں اخراج 1 لاکھ 80 ہزار 356 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔
جموں توی میں 11 ہزار 868 کیوسک جبکہ مناور توی میں 5 ہزار 747 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔ دریائے چناب میں بہاؤ 1 لاکھ 74 ہزار 441 کیوسک ہے ۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی