اصلاح معاشرہ کیلئے سیرت النبی ؐ کا پیغام عام کرنا ہوگا، راغب حسین نعیمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, January 2026 GMT
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ سیرت النبی ؐ کی پیروی سے ہی فرد اور معاشرہ دونوں کی اصلاح ممکن ہے، صدقہ اسلام کا ایک نمایاں اقتصادی اور اخلاقی تصور ہے، یہ صرف مالی امداد نہیں، بلکہ ایک روحانی تزکیہ کا ذریعہ بھی ہے، صدقہ صرف مال دینا ہی نہیں بلکہ مسکرا کر بات کرنا، راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا اور کسی کو اچھا مشورہ دینا بھی صدقہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹرمحمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ اصلاح معاشرہ کیلئے سیرت النبی ؐ کا پیغام عام کرنا ہوگا۔ سیرت النبیﷺ کی پیروی سے ہی فرد اور معاشرہ دونوں کی اصلاح ممکن ہے، نبی اکرمﷺ نے ہمیشہ انسانیت کے حقوق کا خیال رکھا، مظلوموں کی مدد کی اور امن کی اہمیت پر زور دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور میں ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنسز کے زیراہتمام درس حدیث کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں معروف سیرت نگار ڈاکٹر طارق شریف زادہ، مفتی سخاوت منیر، مفتی بلال فاروق نعیمی، مفتی محمود انور، مولانا عامر سلمان، مولانا مسعود احمد سیالوی، قاری ذوالفقارنعیمی، مولانا محمد سلیم نعیمی، مولانا محمدعلی بٹ، مفتی شہزاد احمد نعیمی سمیت ادارے کے اساتذہ وطلبہ نے بھرپور شرکت کی۔
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے طلبہ کو درس حدیث دیتے ہوئے معاشرتی رسومات اوراسلام کی حقیقی تعلیمات پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صدقہ اسلام کا ایک نمایاں اقتصادی اور اخلاقی تصور ہے، یہ صرف مالی امداد نہیں، بلکہ ایک روحانی تزکیہ کا ذریعہ بھی ہے، صدقہ صرف مال دینا ہی نہیں بلکہ مسکرا کر بات کرنا، راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹانا اور کسی کو اچھا مشورہ دینا بھی صدقہ ہے۔ اسلام نے صدقہ کو غربت کے خاتمے، دلوں کی نرمی اور معاشرتی عدل کے قیام کا ذریعہ قرار دیا ہے۔ مسلمان رسومات کے بجائے نبی کریم ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ سیرت النبیؐ ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جو انسانیت کی فلاح کیلئے بہترین رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر ملک وقوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سیرت النبی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔